Habiburrahman
Bharat Express News Network
MT Aqua Titan: مغربی ایشیا کشیدگی کے درمیان توانائی سپلائی پر خدشات، روس سے تیل لانے والا ٹینکر ہندوستان پہنچ گیا، منگلورو ساحل کے قریب لنگر انداز
مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے چوتھے ہفتے میں داخل ہونے کے بعد ہندوستان جیسے توانائی درآمد کرنے والے ممالک کے لیے سپلائی کا تسلسل برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ حکومت کی جانب سے بندرگاہی سہولتوں میں نرمی، متبادل سپلائی لائنز اور مسلسل نگرانی جیسے اقدامات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ملک توانائی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
West Bengal Assembly elections: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات نے لیا نیا موڑ، اسدالدین اویسی نے ہمایوں کبیر کی پارٹی کے ساتھ کیا اتحاد کا اعلان
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 23 اپریل 2026 کو ہوگا، جبکہ دوسرا مرحلہ 29 اپریل کو منعقد کیا جائے گا۔ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔ پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 اپریل ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے 9 اپریل مقرر کی گئی ہے۔
Israel Shaken by Iranian Attacks: ایرانی حملوں سے اسرائیل میں خوف و ہراس، انفلوئنسر ریوایٹل موزیس کا حالات پر تشویش کا اظہار
سائرن کی گونج میں زندگی، جنوبی اسرائیل کے شہروں میں میزائل حملوں سے 100 سے زائد افراد زخمی۔ بھارتی نژاد اسرائیلی انفلوئنسر ریوایٹل موزیش نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہری مسلسل خطرے کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
JP Nadda lauds PM Modi: جے پی نڈا کا وزیر اعظم نریندر مودی کو طویل ترین مدت تک حکومتی سربراہ بننے پر خراج تحسین
وزیراعظم مودی نہ صرف گجرات کے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیراعلیٰ رہے بلکہ وہ ایسے پہلے وزیر اعظم بھی ہیں جنہوں نے ریاستی سطح پر طویل تجربے کے بعد قومی قیادت سنبھالی۔ ان کا 25 سالہ عوامی خدمت کا سفر ہندوستانی سیاست میں استقامت، قیادت اور عوامی اعتماد کی ایک مضبوط مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Amit Shah hails PM Modi: ہندوستان کی سیاسی تاریخ کا اہم سنگ میل، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی وزیراعظم مودی کو مبارکباد
سیاسی ماہرین کے مطابق، نریندر مودی کی طویل قیادت نے پالیسیوں کے تسلسل، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور عالمی سطح پر ہندوستان کی مضبوط پوزیشن کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ سنگِ میل اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ عوامی اعتماد، مضبوط قیادت اور مستقل مزاجی کس طرح ایک لیڈر کو تاریخ میں نمایاں مقام دلا سکتی ہے۔
Kiren Rijiju hails PM Modi: کرن رجیجو کا وزیراعظم نریندر مودی کو خراج تحسین، طویل ترین قیادت کو ’مثالی خدمت‘ کی علامت قرار دیا
کرن رجیجو کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی 8931 دن کی قیادت ایک ایسے سفر کی نمائندگی کرتی ہے جو انتھک محنت، اصولی سیاست اور عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے باعث فخر قرار دی جا رہی ہے۔
Chandrababu Naidu hails PM Modi: چندرابابو نائیڈو کا وزیراعظم نریندر مودی کو طویل ترین عرصے تک بطور سربراہ حکومت خدمات انجام دینے پر مبارکباد
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ سنگ میل نہ صرف ایک عددی ریکارڈ ہے بلکہ یہ عوامی اعتماد، سیاسی استحکام اور مسلسل قیادت کی علامت بھی ہے۔ مودی کی طویل حکمرانی کو بھارت میں پالیسیوں کے تسلسل اور مضبوط مرکزی قیادت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
BTS Makes a Blockbuster Comeback: معروف بینڈ بی ٹی ایس کی چار سال بعد شاندار واپسی، نیٹ فلکس پر لائیو پرفارمنس نے مداحوں کو دیوانہ بنایا
بی ٹی ایس کے تمام اراکین نے جنوبی کوریا کے لازمی فوجی قانون کے تحت اپنی خدمات انجام دیں، جس کے باعث بینڈ نے تقریباً چار سال کا وقفہ لیا۔ اب ان کی واپسی کو نہ صرف میوزک انڈسٹری بلکہ عالمی مداحوں کے لیے ایک بڑی خبر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وقفے کے بعد بی ٹی ایس کی اس لائیو پرفارمنس نے اسٹیج پر دھوم مچا دی ہے۔
UK MP rejects Trump’s deadline: برطانیہ کا جنگ سے دور رہنے کا اعلان، مگر مفادات کا تحفظ اولین ترجیح، برطانوی وزیر کا ٹرمپ کی وارننگ پر دو ٹوک موقف
آبنائے ہرمز پر امریکی دباؤ کے درمیان برطانیہ نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل پر زور دیا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور عالمی برادری اس کے ممکنہ اثرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
Rajnath Singh congratulates PM: وزیراعظم نریندر مودی کو تاریخی ریکارڈ پر راجناتھ سنگھ کی مبارکباد، بطور سربراہ حکومت 8931 دن کیا مکمل
راجناتھ سنگھ نے وزیراعظم مودی کو اس غیر معمولی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ کامیابی ان کے عزم، لگن اور قوم کے لیے بے لوث خدمت کا واضح ثبوت ہے، جو آنے والے وقتوں میں بھی ایک مثال کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔





