Bharat Express DD Free Dish

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر بھی اس دورے کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی جی میں نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات ایک خوشگوار تجربہ رہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلوں کے ذریعے عوامی روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور یہی تعلق مستقبل میں دونوں ممالک کی دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا

وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم مودی اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور دیگر اہم شعبوں میں گزشتہ دو برسوں کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ نیوزی لینڈ کی معروف کاروباری اور کھیلوں کی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے تجارت و سرمایہ کاری کے وزیر ٹوڈ میکلے نے وزیر اعظم مودی کے دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کے چند ماہ بعد ہو رہا ہے، جس سے دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

فلم کی مزاحیہ ٹائمنگ، کہانی اور ہدایت کاری اچھی ہے، لیکن بعض مناظر غیر ضروری محسوس ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق 'دھمال' فرنچائز کی اپنی ایک بڑی فین فالوونگ ہے، اسی لیے شائقین کی توقعات بھی بہت زیادہ تھیں، جن پر فلم مکمل طور پر پوری نہیں اتر سکی۔ انہوں نے فلم کے پہلے حصے کو دوسرے حصے کے مقابلے میں زیادہ بہتر قرار دیا۔

اب پورے معاملے پر سب کی نظریں 13 جولائی کو ہونے والی سماعت پر لگی ہوئی ہیں، جہاں سپریم کورٹ درخواست گزاروں کے مطالبات، الزامات اور قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد اپنا ابتدائی مؤقف واضح کر سکتی ہے۔ اس سماعت کے نتیجے کو رام مندر ٹرسٹ کے مالی انتظام اور مذہبی اداروں میں شفافیت کے حوالے سے نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

ھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ہمراہ تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور آسٹریلیا کی کھیل شائقین سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے مقامی بچوں کو نمائشی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا۔

10 اور 11 جولائی پر مشتمل اس دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم مودی کی "ایکٹ ایسٹ" پالیسی کے تحت انڈو پیسیفک خطے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر خصوصی توجہ رہے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان سمندری سلامتی، اسٹریٹجک شراکت داری اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب بھی ان کی اپنے دوست وزیر اعظم انتھونی البانیز سے ملاقات ہوتی ہے، کرکٹ دونوں لیڈروں کے درمیان فطری تعلق کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ انہوں نے احمد آباد میں مشترکہ اسٹیڈیم کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم سی جی میں بھی وہی کھیلوں کی روح محسوس ہو رہی ہے۔

طالب علم شیو منڈلک نے بھی پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ RSI-India ملک بھر کے ہونہار ہائی اسکول طلبہ کو مکمل طور پر فنڈڈ اور عالمی معیار کی تحقیقی تربیت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع کے لیے اڈانی گروپ اور CEE-USA کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام باصلاحیت طلبہ کے لیے معاشی رکاوٹوں کے بغیر اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے دروازے کھولتے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملاقات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کےاپوزیشن لیڈر اینگس ٹیلر سے ملاقات کی، جس میں بھارت-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل مضبوط ہوتی ہوئی نوعیت پر مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی