Abu Danish Rehman
Bharat Express News Network
Actress Kanchi Kaul: دس سال بعد ٹی وی پر واپس آئیں کانچی کول، کہا -پرانے دور کو دہرانے نہیں، نئی شروعات کرنے آئی ہوں
تقریباً 10 سال تک ٹیلی ویژن سے دور رہنے کے بعد کانچی کول کی واپسی ان کے مداحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ اس شو میں وہ اپنے شوہر اور اداکار شبیر اہلوالیہ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ دونوں کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنا مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔شو کے نئے سیزن کی میزبانی اداکارہ سونالی بیندرے بہل اور منور فاروقی کر رہے ہیں۔
Saurabh Bhardwaj: حکومت سے سوال کرنا ہتک عزت نہیں، عدالت سے پرویش ورما کو جھٹکا، سوربھ بھاردواج کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج
عدالت نے کہا کہ سوربھ بھاردواج کی پوسٹس اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں دیکھنے کے بجائے ان کے مکمل پس منظر میں سمجھنا ضروری ہے۔ عدالت کے مطابق، ان مواد کا جائزہ لینے سے حکومت کے کام کاج پر تنقید سامنے آتی ہے، نہ کہ شکایت کنندہ کے خلاف ہتک عزت پر مبنی الزامات۔عدالت نے کہا کہ ایک عام شخص بھی ان پوسٹس کو حکومت کے مبینہ سست رویے اور کام کاج پر سوال اٹھانے کے طور پر سمجھے گا۔
Rahul Gandhi: راہل گاندھی نے احتجاج کے دوران خواتین اور نوجوانوں کے ساتھ مبینہ تشدد پر بھی سوال اٹھائے، سوشل میڈیا پلیٹ پر شیئر کی پوسٹ
حکومت نوجوانوں اور طلبہ کی آواز دبانے کی جتنی کوشش کرے گی، نئی نسل کا غصہ اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔کانگریس لیڈر نے اعلان کیا کہ 12 اکتوبر کو کانگریس سمیت انڈیا اتحاد کی جماعتیں اور ملک کے نوجوان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلیں گے۔ ان کے مطابق، اس بار احتجاج کی آواز پہلے سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ پورے ملک میں سنائی دے گی۔
Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج سے پہلے اور اس کے دوران بڑے پیمانے پر لوگوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات پر تشویش ظاہر کی تھی۔او ایچ سی ایچ آر نے ہندوستانی حکام سے اپیل کی کہ وہ شہریوں کے پُرامن احتجاج کے حق کا احترام کریں۔ دفتر نے کہا کہ اس حق پر عائد کی جانے والی پابندیاں ضرورت اور تناسب کے اصولوں پر پوری اترنی چاہئیں۔
Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل
پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر کی برآمدات حاصل کرنا ہے، جس کے لیے 15 فیصد ترقی کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے، وقت پر سامان کی فراہمی یقینی بنانے، برآمدات کے لیے نئی منڈیوں تلاش کرنے اور عالمی ویلیو چین میں ہندوستانی صنعتوں کی شرکت بڑھانے پر زور دیا۔
Dr. Jitendra Singh: ٹیکنالوجی کے استعمال کنندہ نہیں، اب تخلیق کار بنے ہندوستان، پی ایچ ڈی سی سی آئی کے 121ویں سالانہ اجلاس میں بولے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپریل 2023 میں منظور کیے گئے ’نیشنل کوانٹم مشن‘ کا بھی ذکر کیا۔ اس مشن کے لیے 8 سال کے دوران 6003.65 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یہ مشن چار اہم شعبوں، کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم مواصلات، کوانٹم سینسنگ اور کوانٹم مواد پر مرکوز ہے۔انہوں نے بایو ٹیکنالوجی اور ’بایو ای تھری‘ (معیشت، ماحولیات اور روزگار کے لیے بایو ٹیکنالوجی) پالیسی پر بھی روشنی ڈالی۔
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے اور سماج کے پسماندہ طبقات تک پہنچنے کے لیے بھی کافی سرگرم رہتے تھے۔
CJP’s March to Jantar Mantar today: سی جے پی کا آج پھر جنتر منتر تک مارچ، میٹرو اسٹیشن اور بازار کھلے رہیں گے، دہلی میں 30 مقامات پر ٹریفک ڈائیورژن
دہلی کے کنوٹ پلیس میں احتجاج اور حساس صورتحال کے پیش نظر نئی دہلی ٹریڈرس ایسوسی ایشن (این ڈی ٹی اے) نے اپنے اراکین کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ تمام دکاندار اتوار کو اپنی دکانیں دوبارہ کھولتے وقت خصوصی احتیاط کریں اور سکیورٹی کا خیال رکھیں۔
Delhi Metro reopens: سی جے پی احتجاج، دہلی میٹرو کے تمام اسٹیشنوں کے داخلی اور باہر نکلنے کے دروازے اب کھول دیے گئے، انٹرنیٹ سروس بھی بحال
دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشنوں کے دروازے بند کر دیے تھے۔ اس سے پہلے دہلی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ احتجاج کے پیش نظر 57 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کیا جائے گا۔ تاہم، جمعہ کو سپریم کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ ہفتہ کو مجوزہ احتجاج کے پیش نظر میٹرو خدمات کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جانا چاہیے۔
Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی
دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ درج کی گئی۔ اس دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 24 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔





