Bharat Express DD Free Dish

Amir Equbal




Bharat Express News Network


اندریش کمار نے کہا کہ اب تک پی او کے میں پاکستانی فوج کے علاوہ پاکستان کا کچھ نہیں ہے۔ یہاں نہ تو پاکستان کی کرنسی ہے، نہ ڈاک ٹکٹ ہے اور نہ ہی پاکستان کا جھنڈا ہے۔ وہاں کے لوگ ہندوستان کو اپنا ملک سمجھتے ہیں اور صرف ہندوستان سے جڑنا چاہتے ہیں۔

دانش علی نے بھی پی ایم مودی کو خط لکھ کررمیش بدھوڑی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بی ایس پی ایم پی نے ٹویٹر پر اس کے بارے میں لکھا تھا، "دنیا دیکھ رہی ہے۔ آپ اس بار بھی خاموش ہیں۔

انقرہ میں پارلیمنٹ کے قریب دھماکہ اتوار کی صبح نو بجے کے قریب ہوا۔ اس حملے میں ایک فدائین مارا گیا جب کہ دوسرا سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا۔ تاہم دھماکے سے دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے

’بی آئی پی‘ کے سکریٹری سید تنویر احمد نے کہا کہ ”یہ نیوز پورٹل مسلمانوں کے حالات کو اجاگر کرنے اور ان کے مسائل کو سامنے لانے کی بھرپورکوشش کرے گا۔ اس پورٹل میں کچھ خصوصی مضامین بھی ہوں گے۔ اس میں ایک کالم ’پرائیڈ آف دی نیشن‘ نامی ہوگا جس کے تحت مسلم شخصیات، اداروں اورکارناموں پر روشنی ڈالی جائے گی

دہلی کا رام لیلا میدان اس وقت کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ اس ریلی میں نیشنل موومنٹ فار اولڈ پنشن اسکیم سے وابستہ تنظیموں نے شرکت کی۔ دہلی پولیس نے گراؤنڈ میں خیمے لگانے کی اجازت نہیں دی ہے، اس کے باوجود اس کے ملازمین کی بڑی تعداد ریلی میں شرکت کے لیے آئی ہے

مایاوتی کی پارٹی کسی کیمپ میں نہیں جائے گی۔ بی ایس پی نے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے لیے لکھنؤ میں پارٹی دفتر میں ایک جائزہ میٹنگ بلائی تھی۔ میٹنگ کے بعد جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بی ایس پی دونوں اتحادوں سے خود کو دور کرے گی اور اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔

ڈرونز کا استعمال پاکستان اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات بھارت پہنچانے کے لیے کر رہا ہے۔ راجستھان، پنجاب سے لے کر جموں و کشمیر تک بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی ڈرون مسلسل پکڑے جا رہے ہیں۔

سنجے راوت نے سامنا میں مزید لکھا، “کینیڈا کے وزیر اعظم کے طور پر جسٹن ٹروڈو کی مقبولیت کم ہو رہی ہے۔ ٹروڈو کے پاس بھی اکثریت نہیں ہے۔ ایسے میں ان کی حکومت جگمیت سنگھ کی پارٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔ سکھوں کی یہ جماعت خالصتان کی خفیہ حامی ہے۔

مرکزی دھارے میں شامل ہندوستانی سنیما کے ساتھ ساتھ لداخ اور دیگر ہمالیائی ریاستوں کی علاقائی فلموں کا امتزاج مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے دارالحکومت لیہہ میں ’دی ہمالیائی فلم فیسٹیول-2023‘ کے دوسرے دن دکھایا گیا

سماجودای پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے ملک میں عصمت دری کے واقعات کو روکنے کے لیے شریعت قانون کے نفاذ کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں اسلامی قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات رک جائیں۔