Bharat Express

Amir Equbal




Bharat Express News Network


ایشین گیمز کے فائنل میچ میں پہنچنے والی ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔ اس طرح سری لنکا کو 117 رنز کا ہدف دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکن ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 97 رنز بنا سکی۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو 19 رنز سے شکست دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کانگریس کے آفیشل ہینڈل سے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ راہل گاندھی بلاس پور سے رائے پور جارہے ہیں۔ انہیں 'جنانائک' کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے۔

جے پور میں ایک  پروگرام  سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’’یہ اشارہ صاف ہے کہ راجستھان کا موسم بدل گیا ہے۔ میں بی جے پی کے ہر کارکن اور راجستھان کے عوام کو ان کامیاب یاترا (پریورتن یاترا) کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ آج ہندوستان کی صلاحیتوں کی پوری دنیا میں ستائش ہو رہی ہے۔

ایکو پارک، لیہہ میں  منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنربرگیڈیئر ڈاکٹر بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) نے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی غذائی ضروریات کی دیکھ بھال میں بے لوث کام کرنے کے لیے آنگن واڑی کارکنوں کی تعریف کی

کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے کہا، ’’اویسی کو ہمارا چیلنج یہ ہے کہ وہ تلنگانہ کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ اویسی بہار اور اتر پردیش میں کس کی مدد کے لیے آتے ہیں۔

گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کے حوالے سے اپنا جواب بھی وائرل کر دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ بی جے پی لیڈر خواتین کا بہت احترام کرتے ہیں، وہ اس بات سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عارضی اسٹیج پر جس شخص نے انہیں پیچھے سے پکڑ رکھا تھا وہ ان کا شوہر ہمانشو تھے

جب سے وزیر اعلی نتیش کمار نے پنڈت دین دیال کی یوم پیدائش میں شرکت کی بات کی تھی تب سے یہ بحث شروع ہوگئی تھی کہ کیا نتیش کمار ایک بار پھر واپسی کرسکتے ہیں

ای ڈی نے سماعت کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ جین کو خودسپردگی کے لیے کہا جائے۔ دراصل، جین کو مئی 2022 میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، لیکن انہیں طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت دی گئی تھی۔

بھارت کی جانب سے تیتاس سادھو نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ راجیشوری گائیکواڈ کو 2 کامیابیاں ملی۔ اس کے علاوہ دیپتی شرما، پوجا وستراکر اور دیویکا وید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اندور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں بھارت نے 99 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ بارش کی وجہ سے خراب ہونے والے اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم 217 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔