Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


دیوالی اور چھٹھ کے پیشِ نظر دہلی کے 6 اہم ریلوے اسٹیشنوں پر 14 نومبر 2026 تک پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت بند کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ مسافروں کی بھاری بھیڑ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ اسٹیشنوں پر بھیڑ کم ہو اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم، کچھ افراد کو اس پابندی سے چھوٹ دی جائے گی۔

ایران میں اقتدار کی تبدیلی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو کی کوشش کیوں ناکام ہوئی؟ خامنہ ای کے بعد بھی نظام کیسے برقرار رہا اور اب امریکہ و اسرائیل میں دونوں لیڈرؤں کی سیاسی مشکلات کیوں بڑھ گئی ہیں؟ جانیے پوری کہانی۔

عالمی بینک کی اکتوبر 2026 کی رپورٹ کے مطابق، 2011 سے 2023 کے درمیان بھارت میں تقریباً 49.6 کروڑ افراد بین الاقوامی خطِ غربت سے اوپر آئے ہیں۔

مقامی لوگوں کو مبینہ طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ جن مکانات یا زمینوں کے دستاویزات قانونی نہیں پائے جائیں گے یا جن کے مالکان ضروری کاغذات پیش نہیں کر سکیں گے، ان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جاسکتی ہے۔

قدیمی مسجد کے خلاف حکومت کی مجوزہ کارروائی پر جماعتِ اسلامی ہند کا سخت اعتراض، نائب امیر ملک معتصم خان نے کرشی بھون کے قریب واقع قدیمی مسجد کو ہٹانے کی مجوزہ حکومتی تجویز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسجد کو سرکاری املاک کے سیکولر کردار سے متصادم قرار دینا نہ صرف قانونی اور تاریخی حقائق کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے، بلکہ سیکولرازم کے بنیادی اصولوں کی بھی غلط تشریح ہے۔

سروٹیک رینیوایبل پاور سسٹم لمیٹڈ نے مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی میں مضبوط مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کمپنی کی مجموعی آمدنی سالانہ بنیاد پر 56.82 فیصد اضافے کے ساتھ 168.83 کروڑ روپے ہوگئی، جبکہ خالص منافع میں 2,366.21 فیصد کا غیر معمولی اضافہ درج کیا گیا۔

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے کے فارورڈ کھلاڑی جیسوس ڈی میگوئل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ 30 سالہ کھلاڑی ہسپانوی سیکنڈ ڈویژن کے ایک میچ کے دوران میدان میں شدید ٹکر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت گیس سلنڈر ملنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ڈبل انجن کی حکومت اچھا کام کر رہی ہے اور دیوالی سے پہلے گیس سلنڈر کا تحفہ ملنے سے وہ کافی خوش ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو سے فون پر بات کرکے ریاست کے تازہ حالات اور طوفان کے اثرات کی تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ شاہ نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں مرکزی حکومت ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر (خصوصی گہری نظرثانی) کے معاملے پر اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں اس موضوع پر بحث کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل نہ ڈالنے اور ایوان کو چلنے دینے کی اپیل کی۔ شاہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن ایس آئی آر پر بحث کرنا چاہتی ہے تو حکومت اس کے لیے تیار ہے۔