Rahmatullah
Bharat Express News Network
Bihar Hajj pilgrimage & CM Nitish Kumar: بہار کے عازمین حج کو وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کیا روانہ،ریاست وملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی
آپ سب معاشرے میں بھائی چارے اور امن کے قیام کے لیے دعا کریں۔ کچھ لوگ غیر ضروری پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ جن باتوں کا آئین میں ذکر نہیں وہ بھی ان دنوں ہو رہا ہے۔ ملک کی تاریخ بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے اور آزادی کی باتیں کی جارہی ہیں۔ آپ سب دعا کریں کہ ملک سلامت رہے۔
Blinken heads to Saudi Arabia with Israel ties on agenda: سعودی عرب -اسرائیل کے تعلقات استوار کرنے کے ایجنڈے کے ساتھ جدہ پہنچے امریکی وزیرخارجہ
بلنکن نے طاقتور اسرائیل نواز لابی اے آئی پی اے سی سے ایک تقریر میں کہا، "امریکہ کا اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کومعمول پر لانے میں حقیقی قومی سلامتی کا مفاد ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم یہ کام کر سکتے ہیں اور درحقیقت ہمیں اسے آگے بڑھانے میں ایک لازمی کردار ادا کرنا چاہیے۔
Saudi woman graduated at the age of 70: سعودی خاتون نے 70 سال کی عمر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی
سترہ سال کی عمر میں، اس نے اپنا ہائی اسکول بہترین درجات کے ساتھ مکمل کیا اور کیمسٹری پڑھنے کی خواہش تھی۔ تاہم، زندگی نے ایک مختلف رخ اختیار کیا، شادی اور دیگر ذمہ داریوں نے اسے مزید تعلیم سے دور کر دیا۔ ازدواجی زندگی اور گھرکی ذمہ داریوں کے بوجھ کے باوجود ان کی تعلیم کی خواہش برقرار رہی۔
AI Job Loss Fear: لوگوں کی نوکریوں پر منڈلا رہا ہے خطرہ،مصنوعی ذہانت کے خلاف تیار کرنی ہوگی پالیسی: گیتا گوپی ناتھ
ہندوستانی نژاد معروف ماہر اقتصادیات اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے آنے والے دنوں میں لیبر مارکیٹ میں کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے پالیسی سازوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو کنٹرول کرنے کے لیے جلد از جلد قوانین بنائیں۔
15 of top 20 most polluted cities in the world from India: دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ 20 شہروں میں سے 15 ہندوستانی ہیں:رپورٹ
بھارت نے 2022 میں فضائی آلودگی کے انڈیکس میں انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، حالانکہ اس نے پچھلے سال کے مقابلے میں سب سے خراب ہوا کے معیار والے ممالک کی فہرست میں تین پائیدان نیچےضرور آیا ہے۔ ہندوستان اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر تھا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تین درجے گر گیا ہے۔
راہل گاندھی کے دفتر میں تعینات دو ملازمین کو کیرلہ حکومت نے واپس بلایا
راہل گاندھی جب کیرلہ کے وائیناڈ پارلیمانی حلقہ سے رکن منتخب ہوئے تھے تب انہیں ریاستی سرکار نے ان کے دفتر میں کام کرنے کیلئے ملازمین کی سہولیات فراہم کی تھی ۔ لیکن اب رکنیت ختم ہونے کے بعد راہل گاندھی کا دفتر بھی قریب قریب ان کے ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے ۔
US praises India’s vibrant democracy: بھارت کے اندر متحرک جمہوریت ہے ،آپ دہلی جاکر مشاہدہ کرسکتے ہیں: امریکہ
ہندوستان ایک "متحرک جمہوریت" ہے اور جو کوئی بھی نئی دہلی کا سفر کرتا ہے وہ خود اسے دیکھ سکتا ہے، وائٹ ہاؤس نےوزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں جمہوریت کی صحت پر خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک وائبرنٹ ڈیموکریسی والا ملک ہے۔
UN, relief agencies cut Afghanistan aid plan budget: اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے افغانستان کیلئے امدادی منصوبے کے بجٹ میں تخفیف کردی
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے 2023 کے لیے افغانستان کے امدادی منصوبے کے بجٹ کوکم کرکے 3.2 بلین ڈالر کر دیا ہے جو کہ سال کے شروع میں 4.6 بلین ڈالرطے کیا تھا ۔افغان خواتین کے لیے کام کرنے والی این جی اوز اور اقوام متحدہ کے لیے حالیہ پابندیوں نے پیچیدگی کی ایک اور تہہ کا اضافہ کیا ہے۔
Shelling, looting in Sudan: سوڈان میں جنگ بندی کی میعاد ختم ہوتے ہی لوٹ مار اور گولہ باری شروع
سوڈان میں حالیہ خانہ جنگی میں اب تک 1800 لوگوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔1.2 ملین سوڈانی شہری پوری طرح سے بے گھر، بے یارومددگار اور لاچار ہوچکے ہیں ، جبکہ چار لاکھ سوڈانی شہری ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔