Bharat Express

Almost 35 years after victory from Ayodhya CPI may field its candidate: کمیونسٹ پارٹی نے 35 سال بعد ایودھیا میں اپنا امیدوار اتارنے کا کیا فیصلہ، بی جے پی کی مشکلوں کو بڑھا سکتا ہے یہ امیدوار

سی پی آئی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ایوب علی خان نے کہا کہ ہم متراسین کی میراث کو دوبارہ دریافت کرنا چاہتے ہیں اور ان کے بیٹے کو اس سیٹ سے کھڑا کرنا چاہتے ہیں جس میں ایودھیا کا مندر قائم ہے۔فیض آباد پارلیمانی حلقہ آزادی سے پہلے کی کمیونسٹ تحریک کی بھرپور تاریخ رکھتا ہے۔

ایودھیا (فیض آباد پارلیمانی سیٹ) کے انتخابی میدان سے اپنے امیدوار متراسین یادو کی جیت کے پینتیس سال بعد، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) اب ان کے بیٹے اروندسین یادو کو میدان میں اتارنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو ایک سابق آئی پی ایس افسر ہیں اور یہ حلقہ بھی  ہائی پروفائل حلقہ ہے۔یاد رہے کہ رام مندر تحریک اپنے عروج پر تھی اس کے باوجود اس سیٹ پر1989 میں متراسین نے بڑے فرق سے جیت حاصل کی تھی۔اب، جب  کہ رام مندر کا افتتاح ہو چکا ہے، اس لئے کہاجارہا ہے کہ سی پی آئی کی مرکزی کمیٹی مندر کے شہر میں ایک بار پھر اپنی کھوئی ہوئی زمین کی بازیابی کے لیے اروندسین پر داو لگا رہی ہے۔پولیس سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد اروندسین فی الحال اپنے والد کے زمانے کے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے میں مصروف ہیں۔

سی پی آئی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ایوب علی خان نے کہا کہ ہم متراسین کی میراث کو دوبارہ دریافت کرنا چاہتے ہیں اور ان کے بیٹے کو اس سیٹ سے کھڑا کرنا چاہتے ہیں جس میں ایودھیا کا مندر قائم ہے۔فیض آباد پارلیمانی حلقہ آزادی سے پہلے کی کمیونسٹ تحریک کی بھرپور تاریخ رکھتا ہے۔ 1920 کی کسانوں کی تحریک تھی، ممتاز کمیونسٹ رہنماؤں راج بالی یادو (جو 1967 میں فیض آباد سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے) اور اکبر حسین بابر، جو 1989 میں غیر منقسم فیض آباد کے اکبر پور اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے، کی سرگرمیاں تھیں،یہ سب ہماری میراث ہے جس کو ہم پھر سے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اپنی تجویز کردہ امیدواری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، آنندسین نے کہا کہ میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ یہ میری خواہش ہے کہ میں اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھاؤں۔ وہ سیاست کو ایک نئی سمت دینا چاہتے تھے جو مذہب اور ذات پات سے پاک ہو۔

ذرائع نے بتایا کہ فیض آباد کے علاوہ، سی پی آئی کے اتر پردیش میں مزید سات سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا امکان ہے جن میں سے جونپور، گھوسی اور رابرٹس گنج کو حتمی شکل دی گئی ہے۔اس کے علاوہ تریپورہ میں بھی سی پی آئی-ایم نے سابق ایم ایل اے کو انتخابات کے لیے نامزد کیاہے، مغربی تریپورہ میں کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔کمیونسٹ رہنما پون کلیان اگلے اسمبلی انتخابات میں آندھرا پردیش کے پیتھا پورم سے انتخاب لڑیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔