Bharat Express

RO/ARO Exam Cancelled: پیپر لیک معاملہ میں وزیر اعلی یوگی کا فیصلہ،آر او اور اے آر او امتحان منسوخ،ایس ٹی ایف کرے گی معاملہ کی جانچ

امتحان کی منسوخی کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ 6 ماہ کے اندر امتحان دوبارہ کرایا جائے۔ امتحان منسوخ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ امتحان کے متعلق معیاروں اور سرگرمیوں سے کھیلنے والوں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔ (فائل فوٹو)

اتر پردیش میں حال ہی میں منعقدہ RO/ARO امتحان کے پیپر لیک ہونے کے بعد یوگی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ (2 مارچ) کو ریویو آفیسر/اسسٹنٹ ریویو آفیسر کے ابتدائی امتحان کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوبارہ امتحان لیا جائے گا۔

امتحان کی منسوخی کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ 6 ماہ کے اندر امتحان دوبارہ کرایا جائے۔ امتحان منسوخ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے کہا کہ امتحان کے متعلق معیاروں اور سرگرمیوں سے کھیلنے والوں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔

کارروائی ایک مثال بنے گی- سی ایم یوگی

 وزیر اعلی  یوگی نے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو ایسی سزا دی جائے گی جو ایک مثال قائم کرے گی۔ سی ایم یوگی نے بھی ایس ٹی ایف سے معاملے کی جانچ کرانے کا حکم دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read