سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو۔ (فائل فوٹو)
لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے سماج وادی پارٹی نے اتر پردیش کی موہن لال گنج سیٹ کے لیے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے سابق کابینہ وزیر آر کے چودھری کو موہن لال گنج سیٹ کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنوں کی میٹنگ میں آر کے چودھری کے نام کا اعلان کیا ہے۔ ایس پی کے ریاستی نائب صدر سی ایل ورما نے خاندانی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ اب سی ایل ورما کے الیکشن لڑنے سے انکار کے بعد سماجوادی پارٹی نے آر کے چودھری کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ یوپی کے دارلحکومت لکھنؤ سے موہن لال گنج سیٹ شیڈول کاسٹ کے لیے ریزرو ہے، فی الحال اس سیٹ پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔ بی جے پی کے کوشل کشور پچھلے دو انتخابات سے اس سیٹ پر جیت رہے ہیں۔ اب ایس پی نے آرے چودھری کو آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔