Bharat Express DD Free Dish

Delhi News: دہلی میں گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کا ایک حصہ منہدم، ایک کی موت، چار زخمی

گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کے گرنے والے ملبے کے نیچے ایک شخص دب گیا، اسے ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ کچھ بائک بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جنہیں نکالا جا رہا ہے۔

دہلی میں گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کا ایک حصہ منہدم، ایک کی موت، چار زخمی

Delhi News: دہلی کے گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔ میٹرو اسٹیشن سے کچھ ملبہ گرنے کی وجہ سے ایک شخص دب گیا،اسے ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ کچھ موٹر سائیکلیں بھی ملبے تلے دب گئی ہیں جنہیں نکالا جا رہا ہے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ ریسکیو ٹیم اور فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

نیوز کے مطابق چلتی میٹرو لائن کی سائیڈ سلیب کا ایک حصہ گر گیا، اس واقعے میں اب تک ایک شخص جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ڈی ایف ایس ملازمین نے ملبے تلے دبے دو افراد کو نکال کر جی ٹی بی ہسپتال پہنچایا۔ دیگر دو افراد کو ڈی ایف ایس یونٹ کی آمد سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں کچھ موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ گوکل پوری ڈی ایف ایس کی ایک یونٹ کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے کیونکہ سلیب کا ایک حصہ ابھی بھی وہاں لٹکا ہوا ہے۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read