Bharat Express

Firing in Bhagalpur: بہار کے بھاگلپور میں پکنک منانے کے دوران فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی

بھاگلپور ضلع پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ ضلع کے رام نگر گاؤں کا رہنے والا ابھیمنیو کمار پڑوسی گاؤں بسپٹا کے قریب دوستوں اور کنبہ کے ساتھ پکنک منا رہا تھا۔

بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور ضلع کے پیر پینٹی تھانہ علاقے میں پیسوں کے لین دین کے متعلق حملہ آوروں نے دوستوں اور کنبہ کے ساتھ پکنک منا رہے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جب کہ دوسرے کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد دونوں ملزمان مقتول اور اس کے ساتھیوں کی دو بائک لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ان دونوں موٹر سائیکلوں کو برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے اس بارے میں جانکاری دی۔

بھاگلپور ضلع پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ ضلع کے رام نگر گاؤں کا رہنے والا ابھیمنیو کمار پڑوسی گاؤں بسپٹا کے قریب دوستوں اور کنبہ کے ساتھ پکنک منا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی سلسلے میں دو افراد ہتھیاروں کے ساتھ آئے اور ابھیمنیو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور ایک دوسرے شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کہلگاؤں کے سب ڈویژنل پولیس افسر اور پیر پینتی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جہاں سے ایک کارتوس اور گولی کا ایک ڈبہ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واردات کی وجہ رقم کا لین دین بتایا جاتا ہے۔ اس تناظر میں مقتول کے بھائی کے بیان کی بنیاد پر دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ایک شخص وکرم یادو کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دوسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وہیں مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کی دیر رات پیش آیا۔ جب ابھیمنیو اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ رام نگر کے قریب بسپٹا کے پاس پکنک منا رہا تھا، اسی دوران گووند پور کے سرپنچ وکرم یادو اور اس کا بھتیجا پریتم یادو پارٹی میں پہنچ گئے اور ان دونوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران ابھیمنیو یادو اور رنجیت یادو گولیوں سے زخمی ہو گئے۔ اس واقعے میں ابھیمنیو یادو کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ زخمی رنجیت یادو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس دوران موقع پر افراتفری مچ گئی۔ اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

بھارت ایکسپریس۔