Bharat Express

Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش سے موسم ہوا خوشگوار، جانیں آج یوپی سمیت ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

یوپی میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے، وہیں موسلا دھار بارش نے بھی کئی مقامات پر تباہی مچا دی ہے۔ لکھنؤ، بارہ بنکی، مرادآباد میں موسلادھار بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

علامتی تصویر

:Weather Update Today ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد موسم ایک بار پھر خوشگوار ہوگیا ہے۔ دہلی-این سی آر میں خوب بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، مانسون مشرقی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں جمعہ (15 ستمبر) کے روز سرگرم رہے گا، تو دوسری طرف مغربی ہندوستان میں بھی آج بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد دہلی، یوپی، راجستھان، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش کے کئی علاقوں میں آج یعنی 15 ستمبر کو بارش شروع ہو گئی ہے۔

جمعہ (15 ستمبر) کی صبح سے دہلی این سی آر میں بارش  ہو رہی ہے۔ بارش کے بعد یہاں کے موسم میں اچانک تبدیلی آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنی پیش گوئی میں کہا تھا کہ دہلی-این سی آر میں آج یعنی جمعہ (15 ستمبر) کو آسمان ابر آلود رہے گا اور دن بھر بارش کے بعد موسم ٹھنڈا رہے گا۔ اس کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام 4 بجے دہلی کی ہوا کے معیار کا انڈیکس 106 پوائنٹس پر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو درمیانے درجے پر پہنچ گیا ہے۔

اس ہفتے یوپی میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے، وہیں موسلا دھار بارش نے بھی کئی مقامات پر تباہی مچا دی ہے۔ لکھنؤ، بارہ بنکی، مرادآباد میں موسلادھار بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اس کے علاوہ یوپی میں آج بھی کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ میں گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی بارش کے درمیان محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر پیشن گوئی جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک پوری ریاست میں بارش کا امکان ہے۔

اگر راجستھان کے موسم کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق کوٹہ اور ادے پور میں کچھ مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ڈی نے اڈیشہ کے مختلف حصوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے جنوبی اوڈیشہ، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read