Bharat Express

Anju-Nasrullah Love Story: پاکستان میں فاطمہ بن کر نصراللہ سے نکاح کرنے پر اہل خانہ سخت نالاں، والد نے کہا- جو لڑکی گھر سے چلی گئی، وہ ہمارے لئے مر گئی

Anju (Fatima) Nasrullah News: ہندوستان سے پاکستان گئی عیسائی خاتون جو اب مسلمان بن گئی ہے، اس سے متعلق خوب بحث ہو رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق انجو نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اپنے مبینہ بوائے فرینڈ نصراللہ سے شادی بھی کرلی ہے۔

فاطمہ بن چکی انجو کے والد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سخت ناراض ہوگئے۔

Anju Pakistan News: ہندوستان سے بغیرکسی کو بتائے پاکستان پہنچ گئی ’انجو‘ نام کی خاتون سے متعلق حیران کن انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا میں خبرآئی کہ انجو نے وہاں ایک مسلم نوجوان سے نکاح کرلیا ہے۔ وہ خود مسلمان بن گئی ہے اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔ اس بارے میں جب ’انجو‘ کے والدین سے بات کی گئی تو وہ سخت نالاں ہوگئے۔ انجو کے والد گیا پرساد تھامس نے کہا ہے کہ ”جولڑکی گھرسے چلی گئی، وہ ہمارے لئے مرگئی۔“

واضح رہے کہ انجو کی پیدائش یوپی کے ایک گاوں میں ہوئی تھی۔ انجو کے والدین مدھیہ پردیش میں رہتے ہیں۔ وہیں، انجو کی شادی ایک عیسائی لڑکی سے ہوئی تھی، تب انجو بھی عیسائی بن گئی تھیں۔ دونوں کو دو لڑکیاں ہوئیں۔ حالانکہ انجو اب اپنے شوہرسے بہت دورچلی گئی ہے۔ کچھ ہی دنوں پہلے اس نے ایک ویڈیو کے ذریعہ بتایا کہ وہ اب پاکستان میں ہے۔ پھر اس کے بعد انکشاف ہوا کہ انجو کا پاکستان میں ایک فیس بک فرینڈ ہے، جس کے نام نصراللہ ہے، اسی سے ملنے وہ الور سے پاکستان گئی ہے۔

فاطمہ بن کر انجو نے پاکستانی نصراللہ نے نکاح کر لیا ہے۔

نصراللہ سے نکاح کرکے بن گئی فاطمہ؟

پاکستان کے جیو نیوزاور دیگر میڈیا کے مطابق، پاکستان میں اپنے بوائے فرینڈ نصراللہ کے پاس پہنچی انجو نے اسلام قبول کرکے شادی بھی کرلی ہے۔ اسلام مذہب اپنانے کے بعد اس نے اپنا نیا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نے پشاورکے ڈسٹرکٹ کورٹ میں شادی کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت انجو پاکستان کے خیبرپختونخوا صوبہ میں ہے۔

راجستھان کی انجو پاکستان جاکر فاطمہ بن گئی ہیں اور اپنے دوست نصر اللہ سے نکاح کرلیا ہے۔

انجو کے بارے میں میڈیا اہلکاروں نے جب اس کے والد سے بات کی توانہوں نے کہا کہ جولڑکی گھرسے چلی گئی ہے، وہ ہمارے لئے مرگئی ہے۔ انجوکے والد گیا پرساد تھامس نے کہا کہ اس کے دماغ میں کیا چل رہا ہے، مجھے کیا معلوم۔ انہوں نے کہا کہ انجو اپنی ماں کو تو کال کرتی ہے، لیکن اس کی مجھ سے زیادہ بات چیت نہیں ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Anju-Nasrullah Love Story: ہندوستانی انجو نے فاطمہ بن کر چڑھایا اپنے پیار کو پروان، مذہب اسلام میں داخل ہوکر پاکستانی دوست نصراللہ سے کرلیا نکاح

انجو کے والد نے مزید کہا کہ ہمیں اس سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ نہ ہی ہماری طرف سے کوئی دباو ہے۔ میری طرف سے نہ اس پر گھر واپس آنے کا دباو ہے اور نہ ہی اس سے بات کرنے کا خواہش مند ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔