Bharat Express

Chandrayaan-3 Launched: چندریان 3 کو اسرو نے آندھراپردیش کے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا

چندریان 3 کو اسرو کے سب سے قابل اعتماد راکٹ ایل وی ایم سے لانچ کیا گیا۔ چاند پر جانے کے لیے چندریان 3 کو کئی مراحل سے گزرنا ہوگا۔

چندریان 3 کو کیا گیا لانچ

چاند پر جانے کے لیے بھارت کا انتہائی متوقع چندریان 3 کو آج یعنی 14 جولائی کو دوپہر 2:35 بجے آندھرا پردیش میں موجود سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز (Space Centre) سے لانچ کیا گیا۔ اس مشن پر ملک کی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ چندریان 3 کو اسرو کے سب سے قابل اعتماد راکٹ ایل وی ایم سے لانچ کیا گیا۔ چندریان 3 لینڈر، روور اور پروپلشن ماڈیول سے لیس ہے۔ اس کا وزن تقریباً 3,900 کلو گرام ہے۔چاند پر جانے کے لیے چندریان 3 کو کئی مراحل سے گزرنا ہوگا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق  چندریان 3 کو ان مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد چاند تک پہنچنے میں 40 سے 45 دن لگ سکتے ہیں۔

 

چندریان 3 سری ہری کوٹا سے کامیابی کے ساتھ روانہ ہوا۔

 

سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز میں اسرو ٹیم چاند مشن چندریان 3 کی پیشرفت کی نگرانی کر رہی ہے

 

 

 

 اسرو کے سائنسدانوں نے سیٹلائٹ کو لانچ وہیکل سے الگ کرنے کا اعلان کیا۔ سیٹلائٹ کو اب چاند پر اپنا سفر شروع کرنے کے لیے مطلوبہ مدار میں رکھ دیا گیا ہے۔

 

LVM3 M4 وہیکل کے مدار میں کامیابی کے ساتھ لانچ ہونے کے بعد چندریان 3 کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ویراموتھویل اور اسرو کے سربراہ ایس سومانتھ اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسرو کا کہنا ہے کہ “چندریان-3، اپنے عین مدار میں، چاند کی طرف اپنا سفر شروع کر چکا ہے۔ خلائی جہاز کیا ہیلتھ نارمل ہے۔”

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے چندریان 3 کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ” چندریان 3 کی کامیاب لانچنگ پر اسرو اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک۔”