مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں خوفناک بس حادثہ، 25 افراد ہلاک
Buldhana Bus Accident: مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں سمریدھی مہامارگ ایکسپریس وے پر 32 مسافروں سے بھری بس میں آگ لگنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بلڈھانہ کے ڈپٹی ایس پی بابو راؤ مہامونی نے بتایا کہ زخمیوں کو بلڈھانہ سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بس کا ڈرائیور محفوظ ہے اس نے بتایا کہ ٹائر پھٹنے سے بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ ایسے میں آگ لگنے کے بعد بہت سے لوگوں کو بس سے باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔
بس حادثہ کے بعد بائیں جانب پلٹ گی ۔جس کی وجہ سے بس کا دروازہ نیچے دب گیا۔ اس وجہ سے لوگوں کو باہرنکلنے کا کوئی راستہ نہیں بچا۔ حادثہ کے بعد بس کا ڈیزل سڑک پر پھیل گیا اور ٹینک پھٹ جانے کی وجہ سے بس میں آگ لگ ئی ۔ بس میں آگ تقریباً 1.30 بجے لگی۔
جو لوگ اس حادثہ میں بچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بس کی کھڑکی کا شیشہ توڑکر وہ لوگ باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ بس میں 33 مسافر سوار تھے۔پولیس نے بس سے 25 لاشیں نکال لی ہیں۔وہیں افراد 8 زندہ بچ گئے ہیں ۔بس سے جو لاشیں باہر نکالی گئی ہیں وہ جلی ہوئیں ہیں۔ جس کی وجہ سے مرنے والوں کی پہچان مشکل سے ہورہی ہے ۔
ضلع کے ایس ایس پی سنیل کداسنے نے بلڈھانہ بس میں آگ لگنے سے 25 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ بس میں کل 33 مسافر سوار تھے جن میں سے 25 کی موت ہو گئی ہے۔ اس آگ کی گرفت سے ڈرائیور سمیت 8 افراد کو بچا لیا گیا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی اور پھر آگ لگ گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


