Bharat Express

First state with its own internet service: کیرالہ ملک کی پہلی ریاست بن گئی،جس کی اپنی انٹرنیٹ سروس ہے

کیرالہ ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس کی اپنی انٹرنیٹ سروس ہے۔ دراصل، ریاست میں حکومت نے اپنے کیرالہ فائبر آپٹک نیٹ ورک یعنی کے ایف او این کے نام سے سروس شروع کی ہے۔ اگر کیرالہ فائبر آپٹک نیٹ ورک کامیاب ہو جاتا ہے، تو پہلے مرحلے میں ریاست کے 14,000 خاندانوں کو مفت انٹرنیٹ خدمات فراہم کی جائیں گی۔

First state with its own internet service: تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کے بیچ انٹرنیٹ انسانی زندگی کا لازمی حصہ بن گیا ہے ۔ روز مرہ کے استعمال میں دیگر اشیا کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ بھی ایک خاص  جگہ بنا رہا ہے۔ ایسے میں انٹرنیٹ کی سہولیات کی فراہمی بھی حکومتوں کیلئے ایک بڑی کامیابی بن گئی ہے اور اس  بڑی کامیابی کو بھارت کے اندر ریاستی سطح پر  جس صوبہ نے سب سے پہلے حاصل کی ہے اس کا نام کیرالہ ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی کیرالہ میں سب کے لیے انٹرنیٹ اب حقیقت بننے جا رہا ہے کیونکہ کیرالہ ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس کی اپنی انٹرنیٹ سروس ہے۔ دراصل، ریاست میں حکومت نے اپنے کیرالہ فائبر آپٹک نیٹ ورک یعنی کے ایف او این کے نام سے سروس شروع کی ہے۔ اگر کیرالہ فائبر آپٹک نیٹ ورک کامیاب ہو جاتا ہے، تو پہلے مرحلے میں ریاست کے 14,000 خاندانوں کو مفت انٹرنیٹ خدمات فراہم کی جائیں گی اور باقی آبادی کو سبسڈی پر انٹرنیٹ کی سہولت ملے گی۔

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے ٹویٹ کیا کہ ریاست کے ہر فرد تک انٹرنیٹ تک رسائی کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ یہ لوگوں کے لیے فخر کی بات ہے اور اس کے ذریعے 20 لاکھ خاندانوں کو انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔ تاہم پہلے مرحلے میں 14 ہزار خاندان یہ سروس حاصل کریں گے۔

کے فون ویب سائٹ کے مطابق کیرالہ میں پسماندہ خاندانوں کو مفت انٹرنیٹ سروس دی جائے گی۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے کیرالہ میں 17 ہزار 280 سے زیادہ سرکاری دفاتر پہلے ہی مفت انٹرنیٹ سروس کنکشن حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی سیکرٹریٹ اور 10 ضلع کلکٹریٹس پہلے ہی اس کا استعمال کر رہے ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ کیرالہ فائبر آپٹک نیٹ ورک حکومت کا ایک آئی ٹی انفراسٹرکچر پروجیکٹ ہے جس کے ذریعے ریاست کے ہر فرد تک انٹرنیٹ کی رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ اس پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد ہی ریاست کے ہر فرد کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کا خواب پورا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔