Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Extends Birthday Wishes to Bihar CM: وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈران نے بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو سالگرہ کی مبارکباد دی

نئی دہلی: بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم مودی نے نیک تمناؤں کا کیا اظہار

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد۔ وہ بہار کے مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار تیز کرنے اور لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ ایشور انہیں دراز عمر اور صحت مند زندگی عطا کرے۔‘‘

مرکزی وزیر منوہر لال نے ایکس پر لکھا، ’’بہار کے محنتی اور پُرجوش وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں! دیو ادھی دیو مہادیو سے آپ کی بہترین صحت، طویل عمر اور کامیاب زندگی کی کامنا کرتا ہوں۔‘‘

یوگی آدتیہ ناتھ اور اوم برلا نے بھی دی مبارکباد

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، ’’بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ ماتا جانکی آپ کو بہترین صحت، دراز عمر اور خوشحال زندگی دیں، میری یہی پرارتھنا ہے۔‘‘ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا، ’’بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو سالگرہ پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ ایشور سے آپ کی صحت مند، طویل اور خوشحال زندگی کی کامنا کرتا ہوں۔‘‘

بھجن لال اور سینی نے کیا نیک خواہشات کا اظہار

راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے ایکس پر لکھا، ’’بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں! بھگوان شری رام سے آپ کی بہترین صحت اور دراز عمری کی کامنا کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ آپ کی قیادت میں بہار ترقی، بہتر حکمرانی اور عوامی فلاح کے میدان میں نئی بلندیوں کو چھوئے۔‘‘

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے اپنی پوسٹ میں کہا، ’’بہار کے مقبول وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ ایشور سے پرارتھنا ہے کہ وہ آپ کو طویل عمر، بہترین صحت اور عوامی خدمت کے لیے مسلسل توانائی دے اور آپ کی قیادت میں بہار ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read