Bharat Express DD Free Dish

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ، بھارتی مردوں کی ٹیم نے یوگنڈا کو ہرایا، خواتین نے سنگاپور کے خلاف درج کی جیت

کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے دن بھارتی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھا۔ مردوں کی ٹیم نے یوگنڈا کو 44-30 سے، جبکہ خواتین کی ٹیم نے سنگاپور کو 32-16 سے شکست دی۔

کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے دن بھارت کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھا۔ ہفتے کے روز احمد آباد کے ویر ساورکر اسپورٹس کمپلیکس میں بھارتی مردوں کی ٹیم نے یوگنڈا کو 44-30 سے اور خواتین کی ٹیم نے سنگاپور کو 32-16 سے ہرایا۔

بھارتی مردوں کی ٹیم نے یوگنڈا کو دی شکست

بھارتی مردوں کی ٹیم نے منظم دفاع کی بدولت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یوگنڈا کی ٹیم کو شکست دی۔ ابتدائی منٹوں میں جب یوگنڈا نے اسکور کا فرق کم کرکے 3-4 کر دیا، تو بھارت نے ریڈ اور ٹیکل پوائنٹس کے ذریعے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ اس کے بعد بھارت نے یوگنڈا کو آل آؤٹ کرکے 13-4 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کے باقی وقت میں بھی بھارت نے دو پوائنٹس کی برتری برقرار رکھی۔ شیوم پٹارے نے سب سے زیادہ آٹھ پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ نوین کمار اور بھارت نے چھ، چھ پوائنٹس کا تعاون دیا۔ آدتیہ شندے اور پنکج موہیتے نے چار، چار پوائنٹس حاصل کیے۔

بھارتی خواتین کی ٹیم نے سنگاپور کو ہرایا

بھارتی خواتین کی ٹیم نے بھی سنگاپور کو 32-16 سے شکست دے کر آسان جیت درج کی۔ ساکشی نے چھ پوائنٹس کے ساتھ بھارت کے لیے سب سے زیادہ اسکور کیا، جبکہ رینوکا، انو اور سمن نے چار، چار پوائنٹس کا تعاون دیا۔ کپتان ندھی شرما نے تین پوائنٹس حاصل کیے۔ سنگاپور کی جانب سے آرتی سیلوان نے سب سے زیادہ چار پوائنٹس بنائے۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کی بھی شاندار جیت

ہفتے کے روز کھیلے گئے دیگر مقابلوں میں مردوں کے زمرے میں بنگلہ دیش نے کینیڈا کو 67-28 سے شکست دی۔ اس میچ میں میزان الرحمان اور ذوالفقار  نے 10، 10 پوائنٹس حاصل کیے۔ وہیں، سری لنکا نے ملائیشیا کے خلاف بڑی جیت درج کی۔ اس میچ میں ملندا چترنگا نے 16 پوائنٹس اور ودورنگا نے 11 پوائنٹس کا تعاون دیا۔ سری لنکا نے ریڈ پوائنٹس میں 35-21 اور ٹیکل پوائنٹس میں 9-5 سے ملائیشیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سنگاپور کی مردوں کی ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو 50-28 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کی۔

خواتین کے مقابلوں میں کینیا اور اسکاٹ لینڈ کامیاب

خواتین کے زمرے میں کینیا نے سری لنکا کو 23-20 سے ہرایا، جبکہ اسکاٹ لینڈ کی خواتین کی ٹیم نے انگلینڈ کو 53-36 سے شکست دی اور اپنے جارحانہ کھیل سے سب کو متاثر کیا۔ کرسٹی مارٹن نے 25 پوائنٹس بنائے، جبکہ میکفرسن اور اسٹیل نے چھ، چھ پوائنٹس کا تعاون دیا۔ اتوار کی شام 6:45 بجے بھارتی خواتین کی ٹیم کا مقابلہ یوگنڈا سے ہوگا، جبکہ مردوں کی ٹیم رات 8 بجے ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read