Bharat Express DD Free Dish

Kabaddi

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے دن بھارتی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھا۔ مردوں کی ٹیم نے یوگنڈا کو 44-30 سے، جبکہ خواتین کی ٹیم نے سنگاپور کو 32-16 سے شکست دی۔

بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔ ایران نے ابتدائی برتری حاصل کی اور ایک وقت بھارت 9-11 سے پیچھے تھا۔ بھارتی ٹیم نے دباؤ کے باوجود شاندار واپسی کی اور پوجا کی اہم ریڈ سمیت کئی بہترین کھیل پیش کیے۔بھارتی کھلاڑیوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ٹیم نے اسکور برابر کیا اور پہلے ہاف کے اختتام تک 19-15 کی برتری حاصل کرلی۔

بھارتی خواتین کبڈی ٹیم نے ڈھاکہ میں منعقدہ ویمنز کبڈی ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپی کو 35-28 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار عالمی خطاب جیت لیا۔ اس تاریخی کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ٹیم کو دل سے مبارکباد پیش کی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں پر پہلے حملہ حریف ٹیم کے کھلاڑیوں نے کیا۔ بعد میں دربھنگہ یونیورسٹی کے ساتھ میچ کے دوران مدر ٹریسا یونیورسٹی کے خلاف 'فاؤل اٹیک' کی وجہ سے تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

چوبے نے  بتایا کہ جبکہ کرکٹ سب سے آگے ہے، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 90فیصد کھیلوں کے شائقین ایک سے زیادہ کھیلوں کو فالو کرتے ہیں۔ "یہ ابھرتے ہوئے کھیلوں کے لیے شائقین کو مشغول کرنے اور مساوی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک ناقابل یقین موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔