نئی دہلی : ہند تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کے 64ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے ہِم ویروں کو مبارک باد دی اور ان کے بے مثال حوصلے اور بہادری کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ برف سے ڈھکے بلند پہاڑوں پر تعینات ان جوانوں کی بہادری ہر خطرے کو چیلنج کرتی ہے۔ انتہائی سخت موسمی حالات میں بھی اپنے فرائض پر ڈٹے رہنے والے آئی ٹی بی پی کے جوان ملک کی سلامتی کے تئیں ہندوستان کے مضبوط عزم کی علامت ہیں۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ذریعے آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو یومِ تاسیس کی مبارک باد پیش کی۔ ان کا یہ پیغام ان جوانوں کے اعزاز میں تھا جو ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دن رات تعینات رہتے ہیں۔ہمالیہ کی برف پوش چوٹیوں سے لے کر انتہائی مشکل راستوں تک، ان جوانوں کی ذمہ داری صرف سرحدوں کی نگرانی تک محدود نہیں ہے، بلکہ ہر طرح کے چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا بھی ان کے فرائض میں شامل ہے۔
Raising Day greetings to the ‘Himveers’ of the @ITBP_official.
The roar of their valour echoes through the snow-clad mountains, reducing every threat to our nation’s security to rubble. Their tenacity in withstanding the harshest climates symbolizes India’s steely resolve for security.
Salutations to the martyrs who made the supreme sacrifice for the nation.
— Amit Shah (@AmitShah) October 24, 2026
1962 کی جنگ کے بعد قائم ہوئی تھی آئی ٹی بی پی
ہند تبت سرحدی پولیس کا قیام 1962 میں ہندوستان اور چین کے درمیان جنگ کے بعد عمل میں آیا تھا۔ اس فورس کو خاص طور پر ہمالیہ کے دشوارگزارعلاقوں میں سلامتی کے انتظامات مضبوط بنانے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔آج آئی ٹی بی پی کے جوان ہندوستان اور چین کی سرحد کے تقریباً 3,488 کلومیٹر طویل حصے کی نگرانی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انتہائی بلندی، شدید سردی اور مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود یہ جوان سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔ ان کی خدمات ملک کی سرحدی سلامتی کے نظام کا ایک اہم حصہ ہیں۔
بھارت ایکسپر یس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

