نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے شاردیہ نوراتری کے تہوار کے آغاز پر ملک کے تمام شہریوں کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ 11 اکتوبر 2026 کو جاری اپنے خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ نے نوراتری کے 9 دنوں کو محض پوجا پاٹ کا تہوار نہیں، بلکہ زندگی میں اعلیٰ اخلاقی اقدار اپنانے کا عظیم موقع قرار دیا۔
’طاقت اور عقیدت کے مقدس تہوار کی مبارک باد
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پرایک خصوصی ویڈیو گرافک شیئر کرتے ہوئے ملک کے عوام کو نوراتری کی مبارک باد دی۔ انہوں نے لکھا کہ طاقت اورعقیدت کے مقدس تہوار نوراتری کی تمام ہم وطنوں کو دلی مبارک باد۔ ماں درگا کی 9 شکلوں کی یہ عبادت ہمیں طاقت، ضبط اور خدمت کا پیغام دیتی ہے۔
शक्ति और भक्ति के पावन पर्व नवरात्रि की सभी देशवासियों को हार्दिक शुभकामनाएँ।
माँ के नौ स्वरूपों की यह आराधना हमें शक्ति, संयम और सेवा का संदेश देती है।
जगतजननी माँ भगवती सभी के जीवन में सुख, समृद्धि और नवऊर्जा का संचार करें।
जय माता दी! https://t.co/R1lGiSS2cU
— Amit Shah (@AmitShah) October 11, 2026
جگت جننی سے ملک کی خوش حالی کی پرارتھنا
امت شاہ نے اپنے پیغام میں ماں درگا سے پرارتھنا کرتے ہوئے کہا کہ آدی شکتی ماں جگدمبا بھارت کے ہر شہری کی زندگی میں خوشی، خوش حالی، آسودگی اور نئی توانائی پیدا کریں۔ انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام عقیدت سے بھرپور نعرے ’جے ماتا دی!‘ کے ساتھ کیا۔
رہنماؤں اور وزرا کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات
وزیر داخلہ نے نوراتری کو ہندوستانی ثقافت میں طاقت اور عقیدت کے امتزاج کی علامت قرار دیا۔ ان کے اس پیغام کے ساتھ ہی ملک بھر میں نوراتری کے پہلے دن گھٹ استھاپنا اور ماں شیل پتری کی پوجا ارچنا کے حوالے سے زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ عام شہریوں سے لے کر سرکردہ شخصیات تک، سبھی ایک دوسرے کو نوراتری کی مبارک باد دے رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


