نئی دہلی : ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ کانچی کول نے تقریباً 10 سال کے وقفے کے بعد ریئلٹی شو ’پتی پتنی اور پنگا‘ کے ذریعے چھوٹے پردے پر واپسی کی ہے۔ اداکارہ اپنی اس نئی شروعات کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ ٹی وی پر واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں زندگی کو دیکھنے کا ان کا نظریہ کافی بدل گیا ہے۔ اب وہ اپنے پرانے دور کو دہرانے کے بجائے اپنے تجربات کے ساتھ ایک نئی شروعات کرنا چاہتی ہیں۔کنچی کول نے کہا کہ ماضی میں جہاں تھے، وہاں واپس جانے اور آج ایک بدلے ہوئے انسان کی حیثیت سے آگے بڑھنے میں فرق ہوتا ہے۔ وہ ٹی وی پر اس لیے واپس نہیں آئی ہیں کہ اپنے پرانے دور کو دوبارہ جئیں، بلکہ وہ ایک نئے تجربے کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔
زندگی کے تجربات نے نظریہ بدل دیا
اداکارہ نے کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ آپ جہاں پہلے تھے، وہاں لوٹنے اور آج جو انسان بن چکے ہیں، اس حیثیت سے آگے بڑھنے میں فرق ہوتا ہے۔ میں اپنے پرانے دور کو دوبارہ جینے کے لیے واپس نہیں آئی ہوں، بلکہ ایک نئے تجربے کا حصہ بننے آئی ہوں۔ گزشتہ ایک دہائی نے کام، خواہشات اور زندگی کے بارے میں میرے نظریے کو کئی طرح سے بدلا ہے اور میں ان تبدیلیوں کو بہت اہم سمجھتی ہوں۔‘‘کانچی نے مزید کہا کہ ’پتی پتنی اور پنگا‘ کے ذریعے انہیں نیا انداز اختیار کرتے ہوئے ناظرین سے جڑنے کا موقع مل رہا ہے، جو ان کے لیے کافی دلچسپ ہے۔ زندگی کے اس مرحلے پر وہ اپنے سفر سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہیں، اپنی فطری سوچ پر بھروسا کرنا چاہتی ہیں اور ایسے کاموں کا انتخاب کرنا چاہتی ہیں جو حقیقت میں ان کے دل کے قریب ہوں۔
شوہر شبیر اہلوالیہ کے ساتھ نظر آئیں گی کنچی
تقریباً 10 سال تک ٹیلی ویژن سے دور رہنے کے بعد کانچی کول کی واپسی ان کے مداحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ اس شو میں وہ اپنے شوہر اور اداکار شبیر اہلوالیہ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ دونوں کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنا مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔شو کے نئے سیزن کی میزبانی اداکارہ سونالی بیندرے بہل اور منور فاروقی کر رہے ہیں۔ اس ریئلٹی شو میں شادی شدہ زندگی کے روزمرہ تجربات کو تفریحی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس دوران مختلف جوڑوں کو کئی دلچسپ اور غیر متوقع چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کئی معروف جوڑے شو کا حصہ
پتی پتنی اور پنگا کے اس سیزن میں کانچی کول اور شبیر اہلوالیہ کے علاوہ راہل ویدیا اور دیشا پرمار، ارجن بجلانی اور نیہا سوامی بجلانی، دیپیکا سنگھ اور روہت راج گوئل، دیویا نکا ترپاٹھی داہیا اور وویک داہیا، منوج تیواری اور سربھی تیواری بھی حصہ لے رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ ارچنا پورن سنگھ اور پرمیت سیٹھی بھی شو میں شامل ہیں۔اس شو کو اسٹوری ویورس کلیکٹو نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کا پریمیئر 10 اکتوبر کو ہوا۔ ’پتی پتنی اور پنگا‘ ہر ہفتے ہفتہ اور اتوار کو جیو ہاٹ اسٹار پر نشر کیا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



