Bharat Express DD Free Dish

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش کو مکمل طور پر منشیات سے پاک ریاست بنانے کا عزم کریں اور اس سمت میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں تعاون کریں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات سے نجات کے لیے ہر ممکن منصوبہ تیار کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ۔

بھوپال: مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں نکسل ازم ختم ہو چکا ہے اور اب 2029 کے آخر تک ملک کو منشیات سے پاک بنانا ہمارا ہدف ہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں منعقدہ گوپالک سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ ملک کو نکسل ازم کے مسئلے سے ہمیشہ کے لیے نجات مل گئی ہے۔ اب پورے ملک کو منشیات سے پاک بنانے کی باری ہے۔ بھارت کو سال 2029 کے آخر تک منشیات سے پاک بنانا ہمارا ہدف ہے۔

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش کو مکمل طور پر منشیات سے پاک ریاست بنانے کا عزم کریں اور اس سمت میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں تعاون کریں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات سے نجات کے لیے ہر ممکن منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ اس سے ملک اور ریاست کے نوجوانوں کو نئی سمت ملے گی۔ انہوں نے مدھیہ پردیش میں تقریباً 50 ایکڑ زمین پر گائے اور بھینسوں کی نسل میں بہتری کا کام شروع کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مؤثر اقدامات سے ہی مدھیہ پردیش اگلے 3 برس میں روزانہ 50 لاکھ لیٹر دودھ کی پیداوار کا ہدف حاصل کرے گا۔

نئے بھارتیہ نیائے سنہتا میں جدید دفعات کا ذکر

انہوں نے کہا کہ آج یہاں نیائے سنہتا نمائش کا بھی افتتاح ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے برطانوی دور کے کئی قوانین کو ختم کرکے اپنی نئے نیائے سنہتا نافذ کی ہے۔ ہماری نظام انصاف کی شناخت کبھی ’تاریخ پر تاریخ‘ سے ہوتی تھی، لیکن اب بھارتیہہ نیائے سنہتا میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد 3 سال کے اندر مجرم کو سزا دلانے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ انگریزوں نے اپنی حکومت کو بچانے کے لیے قوانین بنائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نئے نیائے سنہتا کی بنیاد انصاف فراہم کرنا ہے، سزا دینا نہیں۔ سزا صرف جرائم کی روک تھام کے لیے ہے۔ اس سے ہر بھارتیہ کے وقار کا تحفظ ہوگا۔ اس نئے نیائے سنہتا کے ذریعے بھارتیہ عدلیہ جلد ہی دنیا کا جدید ترین نظام انصاف بن جائے گی۔ اس میں آن لائن ایف آئی آر، ویڈیو کانفرنسنگ، ایف ایس ایل کی دفعات اور کئی جدید سائنسی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ خواتین کی سلامتی، دہشت گردی اور ہجومی تشدد سے تحفظ کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read