Bharat Express DD Free Dish

Kashmir- A Journey Beyond Time Relesed: ادب اور یادوں سے سجی ایک شاندار شام: ”کشمیر – اے جرنی بیونڈ ٹائم“ کی انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں رونمائی

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کتاب کی بھرپور ستائش کی اور کشمیر کے ذاتی تجربات کو ادبی اندازمیں پیش کرنے پر مصنف کی کوششوں کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ سفرنامہ نگاری یادوں، تجربات اور ثقافتی مشاہدات کومحفوظ رکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ جسٹس اقبال انصاری نے بھی اس موقع پرکتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا اور اس کے مندرجات کو سراہا۔ انہوں نے بالخصوص کشمیر کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی دولت اور انسانی پہلوؤں کو کتاب میں نمایاں جگہ دینے کی تعریف کی۔

نئی دہلی: ”کشمیر– اے جرنی بیونڈ ٹائم“، سپریم کورٹ آف انڈیا کے ایڈووکیٹ محمد ارشاد احمد کی تحریرکردہ سفرنامہ پرمبنی کتاب کی ایک باوقاراوریادگارتقریبِ رونمائی انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر(آئی آئی سی سی)، لودھی روڈ، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قانونی، تعلیمی، ادبی اورسماجی شعبوں سے وابستہ متعدد ممتازشخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت سلمان خورشید، سینئرایڈووکیٹ، سابق مرکزی وزیراورصدر، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرنے کی۔ جسٹس اقبال انصاری، سابق چیف جسٹس، پٹنہ ہائی کورٹ نے مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرپردیپ رائے، سینئرایڈووکیٹ اورصدر، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، ایس۔ ایم۔ قمرعالم، سابق رکن بہارقانون سازکونسل، خواجہ ایم شاہد، رکن بورڈ آف ٹرسٹیز، آئی آئی سی سی اورکنوینر، ایچ آرڈی ولائبریری سمیت سپریم کورٹ کے متعدد سینئروکلاء اورقانونی برادری سے وابستہ ممتاز شخصیات موجود تھیں۔

ذاتی اورجذباتی سفرنامہ ہے: ایڈووکیٹ ارشاد احمد 

تقریب میں اپنی کتاب کے بارے میں اظہارِخیال کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ارشاد احمد نے بتایا کہ ”کشمیر– اے جرنی بیونڈ ٹائم“ ایک ذاتی اورجذباتی سفرنامہ ہے، جوکشمیرکے ان کے یادگارسفر سے متاثرہوکرتحریرکیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب کوتحریرکرنے کی بنیادی تحریک انہیں کشمیرکی بے مثال قدرتی خوبصورتی، پُرسکون ماحول، جھیلوں، پہاڑوں، وادیوں، مغلیہ باغات، چنارکے درختوں اورسب سے بڑھ کر وہاں کے لوگوں کی محبت، گرمجوشی اورمہمان نوازی سے ملی۔ انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ یہ کتاب نہ توکوئی روایتی سفری رہنما ہے اورنہ ہی سیاسی مباحث پرمبنی کتاب، بلکہ قدرت، ثقافت، دوستی، مہمان نوازی اورانسانی تجربات کا ایک ذاتی اورتاثراتی سفرنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اس کشمیرکوقارئین کے سامنے پیش کرنا ہے، جسے انہوں نے خود دیکھا، محسوس کیا اورتجربہ کیا اورجس کی یادیں سفرسے واپسی کے بعد بھی ان کے دل ودماغ میں زندہ رہیں۔

سلمان خورشید اورجسٹس اقبال انصاری نے ستائش کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کتاب کی بھرپورستائش کی اورکشمیرکے ذاتی تجربات کوادبی اندازمیں پیش کرنے پرمصنف کی کوششوں کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ سفرنامہ نگاری یادوں، تجربات اورثقافتی مشاہدات کومحفوظ رکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ جسٹس اقبال انصاری نے بھی اس موقع پرکتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا اوراس کے مندرجات کوسراہا۔ انہوں نے بالخصوص کشمیرکی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی دولت اور انسانی پہلوؤں کوکتاب میں نمایاں جگہ دینے کی تعریف کی۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے متعدد وکلاء کی شرکت

ڈاکٹرپردیپ رائے نے بھی ایڈووکیٹ ارشاد احمد کی اس ادبی کاوش کوسراہا اورکہا کہ ایک یادگارسفرکوکتاب کی شکل دے کرقارئین تک پہنچانا ایک قابلِ تعریف اورخوبصورت کوشش ہے۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے متعدد وکلاء، قانونی برادری کے سینئراراکین، دوستوں، ساتھیوں اورخیرخواہوں کی شرکت نے پروگرام کومزید وقار، گرم جوشی اوراپنائیت عطا کی۔ آخرمیں ایڈووکیٹ ارشاد احمد نے تمام معززمہمانوں اورتقریب میں شریک افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”کشمیر– اے جرنی بیونڈ ٹائم“ کی رونمائی ان کے لیے محض ایک کتاب کی اشاعت نہیں، بلکہ ان کی زندگی کے ایک اہم سفر، اس سے وابستہ یادوں اورجذبات کوقارئین اورمعاشرے کے ساتھ بانٹنے کا ایک خوبصورت موقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read