بی جے پی کے سابق ترجمان شہزاد پونا والا اور اداکارہ سوارا بھاسکر ان دنوں نئے ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کے سیزن 2 میں نظر آ رہے ہیں۔ شو کے آغاز سے ہی کنٹسٹنٹس کے درمیان زبردست تنازعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، لیکن حالیہ واقعے نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے۔شو کے دوران شہزاد پونا والا اور اداکار سیوت تومر کے درمیان تنازع اس وقت بڑھ گیا جب بات بحث سے آگے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ بتایا گیا کہ اداکارہ سوارا بھاسکر اور دیگر ساتھیوں نے فوری طور پر بیچ بچاؤ کرکے صورتحال کو سنبھال لیا، ورنہ معاملہ مزید سنگین ہو سکتا تھا۔
شہزاد کے طنز پر سیوت کو آیا غصہ
واقعے کی شروعات اس وقت ہوئی جب شہزاد پونا والا مسلسل سوارا بھاسکر اور سیوت تومر کو نشانہ بنا رہے تھے۔ شہزاد نے کیمرے کے سامنے طنز کرتے ہوئے کہا، ’’سیوت کی ریڑھ کی ہڈی دیکھو، جو سوارا بھاسکر کے ساتھ بیٹھا ہے، وہی مجھے لیکچر دے رہا ہے۔ بھائی، یہ دوغلا پن ہے۔ جاؤ بھائی جاؤ، کرو الائنس۔ یہ ہے الائنس، جو سیوت ٹیٹو بنوا کر گھوم رہا ہے، وہ سوارا بھاسکر کے ساتھ بیٹھا ہے۔‘‘شہزاد کے مسلسل طنزیہ تبصروں کے بعد سیوت تومر غصے میں آ گئے اور تیزی سے ان کی جانب بڑھے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوارا بھاسکر فوراً درمیان میں آئیں اور سیوت کو روکتے ہوئے کہا کہ انہیں مت مارو۔تاہم اس کے باوجود دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ دھکا مکی کے دوران شہزاد نیچے گر پڑے۔ صورتحال بگڑتی دیکھ کر شو کے دیگر ارکان بھی فوراً وہاں پہنچے اور دونوں کو الگ کیا۔
Siwet hitting Shehzaad Poonewala !!#RiseAndFall2 pic.twitter.com/Sm3Nr2STKK
— 𝐒enpai 🥂 (@Oyye_Senpai) September 28, 2026
پرینکا ککڑ نے بھی کیا تبصرہ
اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر اس واقعے کو لے کر ردعمل کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا ککڑ نے بھی اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ اس بات کی بھی پروا نہیں کرتے کہ مارپیٹ کرنے پر انہیں شو سے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے، بس مارپیٹ شروع کر دیتے ہیں۔ پرینکا ککڑ نے شہزاد پونا والا کے رویے پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ ان کا برتاؤ ایسا ہی ہے، چاہے وہ بی جے پی دفتر کے اندر ہو یا ٹی وی پر۔اس واقعے کے بعد ’رائز اینڈ فال‘ کے سیزن 2 میں ماحول مزید کشیدہ نظر آ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



