Bharat Express DD Free Dish

Rise and Fall

ٹی وی کے معروف ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال 2‘ میں پرینکا چاہر چودھری اور شہزاد پونا والا کے درمیان تنازع سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ شہزاد کی جانب سے ’گولڈ ڈگر‘ کہے جانے پر پرینکا شدید ناراض ہوگئیں اور جذباتی انداز میں اپنے ذاتی اور خاندانی حالات بیان کرتے ہوئے انہیں کیمرے کے سامنے تھپڑ مارنے تک کی دھمکی دے دی۔

ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کے سیزن 2 میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ترجمان شہزاد پونا والا اور اداکار سیوت تومر کے درمیان شدید بحث کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی۔ اس واقعے کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

رائز اینڈ فال شو کو بزنس مین اشنیَر گروور ہوسٹ کر رہے ہیں، جو اپنی بے باک رائے کے لیے مشہور ہیں۔ یہ شو ایمیزون ایم ایکس پلیئر پر روزانہ دوپہر 12 بجے اسٹریم ہوتا ہے، جبکہ سونی ٹی وی پر رات 10:30 بجے نشر کیا جاتا ہے