Bharat Express DD Free Dish

Seva Sankalp Bike Yatra update: وزیر داخلہ امت شاہ گجرات کے وڈ نگر سے کاشی میں بائیک سواروں کا کریں  گے استقبال اور اختتامی تقریب میں کریں گے شرکت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جالھوپور میں واقع قومی فرانزک سائنس یونیورسٹی کا افتتاح بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے پہلے ہی تیاریاں جاری ہیں۔ یونیورسٹی قائم ہونے کے بعد جرائم کی تحقیقات میں آسانی ہونے کی توقع ہے۔

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگراموں کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 7 اکتوبر کو کاشی پہنچیں گے۔ وزیر داخلہ گجرات کے وڈ نگر سے کاشی آنے والے بائیک سواروں کا استقبال کریں گے اور بائیک ریلی کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔بائیک سواروں کے ساتھ وہ کاشی وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا کریں گے، جہاں بابا وشوناتھ کا مہا رودر ابھیشیک بھی کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ریاستی حکومت کے کئی وزرا بھی شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیرانوپریا پٹیل، نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک، بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے قومی صدرڈاکٹرہیماںگ جوشی اورریاستی صدر روہت مشرا بھی سیوا یاتریوں کا استقبال کریں گے۔ پروگرام میں این ڈی اے کے بڑے لیڈروں کو مدعو کرنے پربھی غور کیا جا رہا ہے۔

7 اکتوبر کو کاشی میں ہوگا سیوا سنکلپ بائیک یاترا کا اختتام

کاشی اورگجرات کے وڈ نگرسے شروع ہونے والی سیوا سنکلپ بائیک یاترا کا اختتام 7 اکتوبر کو کاشی میں ہوگا۔ وہیں بنارس سے وڈ نگر جانے والا دستہ بھی 5 اکتوبر کو وڈ نگرپہنچ جائے گا۔6 اکتوبر کو گجرات سے آنے والے سیوا یاتری کاشی پہنچیں گے، جہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ان کا استقبال کریں گے۔ سیوا یاتری اپنے ساتھ گجرات کی ندیوں کا پانی بھی لائیں گے، جس سے بابا وشوناتھ کا جل ابھیشیک کیا جائے گا۔اتر پردیش بی جے پی کے ساتھ انتظامیہ نے بھی امت شاہ کی آمد اور پروگرام کی تیاری شروع کردی ہے۔ ضلع میں داخل ہوتے ہی بائیک کے ذریعے آنے والے سیوا یاتریوں کا استقبال کیا جائے گا۔اس کے بعد انہیں مقررہ مقامات پر ٹھہرایا جائے گا اور صبح انہیں سری کاشی وشوناتھ مندر لے جایا جائے گا۔ استقبال کے مقامات جلد طے کیے جائیں گے۔ ہر استقبال پوائنٹ پر ریاستی وزرا اور ارکان اسمبلی کی تعیناتی ہوگی اور استقبال کی قیادت بھی وزرا اور ارکان اسمبلی کریں گے۔

قومی فرانزک سائنس یونیورسٹی کا بھی افتتاح ممکن

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جالھوپور میں واقع قومی فرانزک سائنس یونیورسٹی کا افتتاح بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے پہلے ہی تیاریاں جاری ہیں۔ یونیورسٹی قائم ہونے کے بعد جرائم کی تحقیقات میں آسانی ہونے کی توقع ہے۔

17 ستمبر کو روانہ ہوئی تھی بائیک یاترا

وزیراعظم نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر 17 ستمبر کو کاشی اور وڈ نگر سے بیک وقت سیوا سنکلپ بائیک یاترا روانہ ہوئی تھی۔ کاشی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 250 بائیک پر سوار 500 نوجوانوں کی یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر وڈ نگر کے لیے روانہ کیا تھا۔اسی روز وڈ نگر سے کاشی کے لیے روانہ ہونے والی یاترا کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر انوپریا پٹیل اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں روانہ کیا گیا تھا۔ دونوں سمتوں میں جاری یہ یاترائیں تقریباً 20 دن بعد 7 اکتوبر کو اپنی منزل تک پہنچیں گی۔کاشی سے وڈ نگر جانے والی یاترا 10 ریاستوں کے 193 اضلاع، 773 تحصیلوں اور 1,159 گاؤں سے گزرے گی۔ یاترا میں ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کے شامل ہونے کا منصوبہ ہے۔ راستے میں صفائی، شجر کاری، آبی تحفظ سمیت 25 طرح کی عوامی خدمت کی سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read