Bharat Express DD Free Dish

All India Weather Updater: دہلی-این سی آر میں آج گھنے بادل چھائے رہیں گے، 10 سے زائد ریاستوں میں موسلا دھار بارش، آندھی کا ریڈ-اورنج الرٹ

دہلی- این سی آر میں آج پورا دن گھنے سیاہ بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جب کہ 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک بھر میں مانسون نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے اور کئی ریاستوں میں شدید بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتوار 27 جولائی کے لیے شمالی، مشرقی اور مغربی بھارت کی 10 سے زائد ریاستوں میں ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تقریباً 14 گھنٹے کئی علاقوں کے لیے نہایت اہم اور حساس ثابت ہو سکتے ہیں، جہاں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، شدید بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، درخت گرنے اور بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دہلی- این سی آر میں آج پورا دن گھنے سیاہ بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جب کہ 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 28 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔اتر پردیش میں میرٹھ، مظفر نگر، سہارنپور، بجنور، مرادآباد، بریلی، کانپور، ، کشی نگر، پریاگ راج، گورکھپور اور دیوریا سمیت کئی اضلاع میں تیز آندھی اور شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بہار کے پٹنہ، گیا، سارن، جہان آباد، مظفر پور، سمستی پور، دربھنگہ، پورنیہ، مشرقی اور مغربی چمپارن میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں، موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

راجستھان میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مدھیہ پردیش کے بھوپال، اندور، اجین، کھنڈوا، دیواس، چھندواڑہ، نرمدا پورم اور ریوا میں بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اسی طرح گجرات کے نوساری، سورت، والساد، احمد آباد اور بھاونگر کے علاوہ جھارکھنڈ کے رانچی، جمشید پور، بوکارو اور دھنباد سمیت متعدد اضلاع میں بھی شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پہاڑی ریاستوں میں موسم مزید تشویشناک رہنے کا امکان ہے۔ ہماچل پردیش کے شملہ، منالی، کلو اور کانگڑا جبکہ اتراکھنڈ کے رشی کیش، ہری دوار، نینی تال اور اترا کاشی میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ، جموں، ریاسی، کپواڑہ اور بارہمولہ میں بھی تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ادھر مہاراشٹر کے ممبئی، تھانے، پونے اور پنجاب کے لدھیانہ، جالندھر، پٹیالہ اور موہالی میں بھی 60 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، محفوظ مقامات پر رہنے اور موسمی انتباہات پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read