Bharat Express DD Free Dish

Heavy Rain in Delhi-NCR: دہلی-این سی آرمیں زبردست بارش، ٹریفک جام سے لوگ پریشان، گھنٹوں کرنا پڑ رہا ہے انتظار، نظامِ زندگی مفلوج

نوئیڈا کے سیکٹر 18، سیکٹر 62، کھوڑا کالونی، بسرکھ روڈ اور سرف آباد سمیت متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ اسی طرح گریٹر نوئیڈا کے تلپتا، سورج پور، ہلدوانی موڑ، کسان چوک، کاسنا روڈ اور گریٹر نوئیڈا ویسٹ کی کئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے باہر گھٹنوں تک پانی بھرگیا، جس کے باعث لوگوں کو گھروں سے نکلنے میں شدید دشواری پیش آئی۔

نئی دہلی: دہلی-این سی آرمیں مسلسل دوسرے روزہونے والی موسلا دھاربارش نے نوئیڈا، گریٹرنوئیڈا، گروگرام، غازی آباد اورفرید آباد میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثرکردیا ہے۔ متعدد علاقوں میں سڑکیں زیرِآب آگئیں، شدید ٹریفک جام دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ کئی مقامات پربجلی اورپانی کی فراہمی بھی متاثرہوئی۔ وہیں، محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 13 جولائی تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ دہلی-این سی آرمیں مانسون نے پوری شدت اختیارکرلی ہے۔ مسلسل دوسرے دن ہونے والی تیزبارش کے باعث نوئیڈا، گریٹرنوئیڈا، گروگرام، غازی آباد اورفرید آباد میں عوام کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے آمد ورفت دشوارہو گئی ہے۔

فرید آباد میں بجلی اورپینے کے پانی کی سپلائی متاثرہوئی، جبکہ غازی آباد، نوئیڈا اورگروگرام میں سڑکوں پرپانی بھرجانے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوا۔ نوئیڈا کے سیکٹر18، سیکٹر62، کھوڑا کالونی، بسرکھ روڈ اورسرف آباد سمیت متعدد علاقوں میں سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا۔ اسی طرح گریٹر نوئیڈا کے تلپتا، سورج پور، ہلدوانی موڑ، کسان چوک، کاسنا روڈ اورگریٹرنوئیڈا ویسٹ کی کئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے باہرگھٹنوں تک پانی بھرگیا، جس کے باعث لوگوں کوگھروں سے نکلنے میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔

ٹریفک جام اور ٹوٹی سڑکیں سب سے بڑا مسئلہ

بارش کا سب سے زیادہ اثرنوئیڈا اورگریٹرنوئیڈا کی ٹریفک پردیکھا گیا۔ ڈی ایس سی روڈ، سورج پور-کاسنا روٹ، کسان چوک، سیکٹر-18 اورگریٹرنوئیڈا ویسٹ سمیت کئی اہم شاہراہوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ متعدد ملازمین وقت پراپنے دفاترنہیں پہنچ سکے، جبکہ اسکولی بچے بھی گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ مسلسل بارش کے باعث کئی مقامات پرسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئیں اورگہرے گڑھے پانی میں چھپ گئے، جس سے خصوصاً دوپیہہ گاڑی چلانے والوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی جگہ گاڑیاں پھسلنے اورآپس میں ٹکرانے کے واقعات بھی پیش آئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہرمانسون میں یہی صورتِ حال پیدا ہوتی ہے، لیکن نکاسیٔ آب کا مستقل اورمؤثرانتظام آج تک نہیں کیا جاسکا۔

گروگرام میں سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے لوگ پریشان

گروگرام میں بھی موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد علاقوں میں سڑکوں پرپانی جمع ہونے کے باعث گاڑیاں انتہائی سست رفتاری سے چلتی رہیں۔ اگرچہ صبح کے وقت شدید ٹریفک جام کی شکایات نسبتاً کم رہیں، تاہم پانی بھرجانے سے شہریوں کوآمد ورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے گروگرام کے لئے آئندہ پانچ دنوں تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ جمعرات کوزیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اورکم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی جمع ہونے والے علاقوں میں احتیاط سے آمد ورفت کریں۔

فرید آباد میں بجلی کا بحران

فرید آباد میں بدھ کی رات سے جاری مسلسل بارش نے بجلی اورپینے کے پانی کی فراہمی کوبھی متاثرکیا ہے۔ این آئی ٹی کی کئی کالونیوں میں رات بھربجلی معطل رہی، جس کے باعث بجلی محکمے کے کنٹرول روم میں شکایات کا انبارلگ گیا۔ حکام کے مطابق مختلف مقامات پرفنی خرابی پیدا ہونے سے بجلی کی سپلائی متاثرہوئی۔ دوسری جانب، سنجے کالونی، پروتیہ کالونی، جیون نگر، جواہرکالونی اورسیکٹر 52 میں آلودہ پانی کی سپلائی کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ فرید آباد کے پوش سیکٹر-15 اے، اجرونڈا، نیشنل ہائی وے پرواقع باٹا چوک، سیکٹر-11، سیکری، این آئی ٹی علاقے کی ڈبوآ 60 فٹ روڈ، ایئرفورس روڈ اوربڑکھل گاؤں سمیت کئی علاقے زیرِآب آگئے۔

غازی آباد میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

غازی آباد میں بھی مسلسل بارش کے بعد مودی نگر، لونی، صاحب آباد اورصاحب آباد اسٹیشن روڈ سمیت کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ مرکزی سڑکوں پر پانی بھرنے کی وجہ سے آنے جانے میں لوگوں کوپریشانی ہوئی۔ گاڑیوں کی آمد ورفت بھی بری طرح متاثرہوئی اورشہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد علاقوں میں صورتحال ایسی ہوگئی کہ لوگ گھروں تک محدود رہنے پرمجبورہوگئے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read