نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی میں ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کے لیے سنہری موقع سامنے آیا ہے۔ ادارے نے کامن ریکروٹمنٹ ایگزامینیشن-5 (CRE-5) کے تحت ایمس اور مرکزی حکومت کے مختلف اداروں و تنظیموں میں 57 پوسٹ گروپس کے متعدد عہدوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔
کن عہدوں پر ہوگی بھرتی؟
ایمس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس بھرتی مہم میں اسسٹنٹ ڈائٹیشین، جونیئر ایڈمنسٹریٹو آفیسر، آفس اسسٹنٹ، ڈیٹا انٹری آپریٹر، لوور و اَپر ڈویژن کلرک، جونیئر انجینئر (سیول، الیکٹریکل)، ٹیکنیکل اسسٹنٹ، الیکٹریشن، فارماسسٹ، جونیئر اکاؤنٹس آفیسر، اسٹور کیپر، سی ایس ایس ڈی ٹیکنیشن، ہاسپٹل اٹینڈنٹ، لیب ٹیکنالوجسٹ، لائبریرین، میڈیکل ریکارڈ ٹیکنیشن، پرسنل اسسٹنٹ، میڈیکل سوشل ورکر، ڈینٹل ٹیکنیشن، ریڈیوتھراپی ٹیکنیشن، ریڈیوگرافر، ایمبریالوجسٹ، اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر، ریسرچ اسسٹنٹ، فزیوتھراپسٹ، ڈرائیور، ریسپشنسٹ، وارڈن، سینئر نرسنگ آفیسر، جونیئر ہندی ٹرانسلیٹر، نیوکلیئر میڈیسن ٹیکنالوجسٹ، پروگرامر، پلمبر، لیگل اسسٹنٹ، ای سی جی و ای ای جی ٹیکنیشن، ہیموڈائیلاسس ٹیکنیشن، اسٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ، فائر ٹیکنیشن اور دیگر کئی عہدے شامل ہیں۔
تعلیمی اہلیت اور درخواست کی آخری تاریخ
آن لائن درخواستوں کا عمل 11 جون 2026 سے شروع ہو چکا ہے۔ امیدوار 30 جون 2026 تک ایمس دہلی کے سرکاری پورٹل پر جا کر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ مختلف عہدوں کے لیے تعلیمی قابلیت الگ الگ مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کے پاس متعلقہ شعبے میں گریجویشن، ایم ایس سی، ڈپلومہ، بارہویں یا دسویں جماعت کی سرٹیفکیٹ، نرسنگ سرٹیفکیٹ، انجینئرنگ ڈگری، کمپیوٹر مہارت اور دیگر مطلوبہ تکنیکی قابلیت کا ہونا ضروری ہے۔ کئی عہدوں کے لیے متعلقہ شعبے کا تجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انتخاب کا طریقہ، عمر کی حد، تنخواہ اور دیگر سہولیات
نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم عمر 18 سے 21 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر 25 سے 45 سال کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔ ریزرو زمرے کے امیدواروں کو سرکاری قواعد کے مطابق عمر میں رعایت دی جائے گی۔ امیدواروں کا انتخاب کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) اور اسکل ٹیسٹ (جہاں ضروری ہو) کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ دستاویزات کی جانچ (Document Verification) سی بی ٹی امتحان 25 سے 27 جولائی 2026 کے درمیان ملک کے مختلف امتحانی مراکز پر منعقد ہونے کا امکان ہے۔ منتخب امیدواروں کو عہدے کے مطابق ماہانہ 18,000 روپے سے 44,900 روپے تک تنخواہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مختلف الاؤنسز اور سرکاری مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔ درخواست کی فیس جنرل / او بی سی امیدوار کے لیے 3,000 روپے، ایس سی / ایس ٹی / ای ڈبلیو ایس امیدوار: 2,400 روپے اور پی ڈبلیو بی ڈی (PwBD) امیدوار فیس سے مستثنیٰ رکھے گئے ہیں۔ ایمس نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ درخواست دینے سے قبل متعلقہ عہدے کا تفصیلی نوٹیفکیشن ضرور پڑھیں تاکہ اہلیت، تجربہ، عمر کی حد اور دیگر شرائط کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



