Urdu Conclave 2026

PM Modi Amit Shah extends birthday wishes to Deve Gowda: وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر لیڈروں نے سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں لکھا کہ “ایچ ڈی دیوے گوڑا کو سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ عوامی زندگی میں اپنے طویل سفر کے دوران انہوں نے قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی طویل عوامی خدمات اور ملک کے لیے نمایاں کردار کو سراہا۔ ملک کی کئی بڑی سیاسی شخصیات نے بھی دیوے گوڑا کو نیک خواہشات پیش کیں اور ان کی صحت و درازیٔ عمر کے لیے دعا کی۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں لکھا کہ “ایچ ڈی دیوے گوڑا کو سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ عوامی زندگی میں اپنے طویل سفر کے دوران انہوں نے قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ وہ پالیسی امور کی گہری سمجھ اور محروم طبقات کی خدمت کے جذبے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ میں ان کی طویل اور صحت مند زندگی کی پرارتھنا کرتا ہوں۔”

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سابق وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایچ ڈی دیوے گوڑا حقیقی معنوں میں “دھرتی کے سپوت” ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کسانوں اور دیہی ہندوستان کے لیے ان کی زندگی بھر کی خدمات نے ملک پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ امت شاہ نے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی خواہش بھی ظاہر کی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی دیوے گوڑا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نبین

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نبین نے بھی سابق وزیر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فلاح اور دیہی ہندوستان کی ترقی کے لیے ان کی وابستگی قابلِ تقلید ہے۔ انہوں نے دیوے گوڑا کی صحت، خوشحالی اور طویل عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا 18 مئی 1933 کو کرناٹک کے حسن ضلع کے ہرداناہلی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اپنی سادہ طرز زندگی، عوامی رابطے اور کسان دوست سیاست کے لیے مشہور ہیں۔ 1991 میں وہ پہلی بار لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور کسانوں کے مسائل کو قومی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھایا۔بعد ازاں وہ جنتا دل کے کرناٹک صدر بنے اور 1994 میں ریاست کے 14ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ 1996 میں وہ قومی سیاست میں آئے اور یکم جون 1996 کو ہندوستان کے 11ویں وزیر اعظم بنے۔ انہوں نے یونائیٹڈ فرنٹ حکومت کی قیادت کی، اگرچہ ان کا دورِ اقتدار تقریباً ایک سال تک ہی رہا، لیکن دیہی ترقی اور کسانوں کے مسائل کے حوالے سے ان کی شناخت آج بھی برقرار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔