نئی دہلی: اتوار(26 اپریل) کودہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایک بڑا طیارہ حادثہ ٹل گیا۔ سوئس انٹرنیشنل ایئرلائنزکی پرواز ایل ایکس147 کو ٹیک آف کے دوران خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں انجن میں آگ لگ گئی۔ تاہم پائلٹ کے بروقت اقدامات نے ٹیک آف کوروک دیا، جس سے سینکڑوں مسافروں کی جانیں بچ گئیں۔
اطلاعات کے مطابق، سوئس انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پروازایل ایکس-147، جودہلی سے زیورخ کے لئے روانہ ہونے والی تھی، رن وے پرٹیک آف کرنے کے عمل میں تھی کہ طیارے کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اوراس میں آگ لگ گئی۔ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوتے پائلٹ نے فوری طورپرٹیک آف منسوخ کردیا اورہنگامی طورپرانخلاء کرنا پڑا۔
حادثے میں 6 مسافرہوئے زخمی
اس واقعہ میں مبینہ طورپر6 مسافرزخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ واقعہ کے بعد جہازمیں سوارتمام مسافروں کوفوری طورپرایمرجنسی سلائیڈزکے ذریعہ باہرنکال لیا گیا۔ ایئرلائن کے مطابق، کچھ مسافروں کوسیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے نکالا گیا کیونکہ وہ سلائیڈزاستعمال کرنے سے قاصرتھے۔ اس دوران افراتفری مچ گئی، لیکن عملے نے صورتحال پرقابو پالیا۔ طیارے میں 228 مسافراور4 بچے سوارتھے۔ حکام نے بتایا کہ ایئربس اے 330، فلائٹ نمبرایل ایکس 147 نے صبح 1 بج کر8 منٹ پرٹیک آف کیا، جب اس کا ایک انجن فیل ہوگیا اوراس میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے عملے کے تمام اراکین محفوظ رہے۔ طیارے میں 228 مسافراور4 بچے سوارتھے۔
Delhi Airport says, “In the early hours of this morning, a full emergency was declared at Delhi Airport involving Swiss International Airlines flight LX 147 (DEL-ZRH) on Runway 28/10. All prescribed safety protocols were promptly executed, and passengers were safely evacuated.… pic.twitter.com/1MScVXrEhL
— ANI (@ANI) April 26, 2026
سوئس ایئرلائن نے جاری کیا بیان
سوئس ایئرلائن نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ دہلی میں پروازایل ایکس-147 میں ایک واقعہ پیش آیا۔ طیارہ ایئربس اے 330 تھا، جس میں 228 مسافراورچارمعصوم بچے سوارتھے۔ ایئرلائن نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیک آف کے تھوڑی دیربعد، تقریباً 1 بجے، طیارے کے ایک انجن میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد پائلٹ نے احتیاطاً پروازروک دی اورطیارہ کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئرلائن کی مقامی ٹیم مسافروں کی مدد کررہی ہے اور ان کے لیے نئی پروازوں یا ہوٹل میں رہائش کا انتظام کررہی ہے۔ تمام مسافروں کورابطے میں رکھا جا رہا ہے۔ انہیں جلد ازجلد سفری سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایئرلائن نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ تکنیکی ماہرین طیارے کا معائنہ کرنے کے لئے دہلی جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



