نئی دہلی : گوتم اڈانی نے جمعرات کو اپنی فیملی کے ساتھ رام مندر یودھیا کا دورہ کیا اور بھگوان رام للا کے درشن کر کے خصوصی پوجا ادا کی۔ معروف صنعت کار نے مندر کو بھارت کی ثقافت، اتحاد اور خود اعتمادی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آنا ان کے لیے ایک جذباتی اور فخر کا لمحہ ہے۔اڈانی گروپ کے چیئرمین اپنی اہلیہ پریتی اور بیٹے کرن اڈانی کے ساتھ ایودھیا پہنچے۔ اڈانی خاندان نے مندر میں مذہبی رسومات میں حصہ لیا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ یہ دورہ ہنومان جینتی کے موقع پر ہوا، جس دن بھگوان ہنومان کی پیدائش کی خوشی میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔
आज अयोध्या जी में श्रीराम जन्मभूमि मंदिर के दर्शन कर प्रभु श्रीराम का आशीर्वाद प्राप्त करने का सौभाग्य मिला।
श्रीराम का जीवन मर्यादा, करुणा और कर्तव्य का प्रतीक है, और उनके आदर्श हमें निरंतर धर्म और सत्य के मार्ग पर आगे बढ़ने की प्रेरणा देते हैं।
हनुमान जयंती के पावन अवसर पर इस… pic.twitter.com/10vH1s26Cy
— Gautam Adani (@gautam_adani) April 2, 2026
میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوتم اڈانی نے کہا کہ “میرے اور میرے خاندان کے لیے شری رام مندر کا دورہ ایک یادگار لمحہ ہے۔ یہ مندر صرف عقیدت کا مرکز نہیں بلکہ بھارت کی ثقافت، اتحاد اور خود اعتمادی کی علامت بھی ہے۔” انہوں نے دعا کی کہ بھگوان شری رام کی کرپا ملک پر بنی رہے اور بھارت ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتا رہے۔گوتم اڈانی نے اس موقع پر اڈانی فاؤنڈیشن کی جانب سے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے اس دور میں گرکل (گروکل) نظام کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، کیونکہ یہ بھارت کی قدیم روایات کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اڈانی فاؤنڈیشن اس سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے اور روایات کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
اس سے قبل گوتم اڈانی Maharishi Valmiki International Airport پہنچے، جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کے سینئر عہدیداران نے انہیں مندر کمپلیکس کا دورہ کرایا۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائےنے بھی گوتم اڈانی کو مندر کی شاندار تعمیر، عظمت اور تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم اڈانی نے ہنومان جینتی کے موقع پر مندر کمپلیکس میں خصوصی ہنومان پرچم کی تنصیب کی تقریب میں شرکت بھی کی۔ ہنومان جینتی کے موقع پر عقیدت مند بھگوان ہنومان کی پوجا کرتے ہیں اور ان سے طاقت، وفاداری اور کامیابی کی پرارتھنا کی ۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

