وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا، ’’اُتکل دیوس کے خصوصی موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اڈیشہ ایک ایسی ریاست ہے جو ثقافتی اور روحانی عظمت کی ابدی علامت کے طور پر فخر سے کھڑی ہے۔ اڑیا موسیقی، فن اور ادب نے بھارت کو بے شمار طریقوں سے مالا مال کیا ہے۔ اڈیشہ کے لوگ، جو اپنے عزم، سادگی اور محبت کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں اوڈیشہ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔‘‘
اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے بھی ریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی
اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام کے ذریعے ریاست کے لوگوں کو اس موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا، ’’زبان کی بنیاد پر تشکیل پانے والی پہلی ریاست کے طور پر اڈیشہ نے عالمی سطح پر اپنی منفرد شناخت قائم کی۔ اس موقع پر میں ان عظیم لیڈروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جن کی قربانیوں اور دور اندیشی نے الگ اڈیشہ کے قیام کو ممکن بنایا۔‘‘
اڑیا شناخت اور ثقافت کے تحفظ کا عزم
وزیر اعلیٰ نے اوڑیا شناخت اور ثقافت کے تحفظ کے لیے اپنی حکومت کے عزم کو بھی دہرایا۔ ماجھی نے کہا، ’’ہم ہر اڑیا شہری کے خوابوں اور امیدوں کو پورا کرنے کے لیے مسلسل کوشش کرتے رہیں گے۔ ہمارا واحد مقصد اڈیشہ کو ملک کی سرکردہ ریاست بنانا ہے۔ آج کے اس مقدس دن پر آئیے ہم سب ایک ساتھ مل کر خوشحال اڈیشہ کی تعمیر کا عہد کریں۔‘‘اڈیشہ دیوس یا اُتکل دیوس ہر سال یکم اپریل کو منایا جاتا ہے تاکہ یکم اپریل 1936 کو زبان کی بنیاد پر اڈیشہ کو ایک علیحدہ صوبے کے طور پر قائم کیے جانے کی یاد تازہ کی جا سکے۔ یہ دن اڈیشہ کی بھرپور ثقافت، ورثے اور علیحدہ ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے والے لیڈروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

