نئی دہلی :جنوبی افریقہ نے ویلنگنٹ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 19 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 145 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جنوبی افریقہ کی مضبوط باؤلنگ کے سامنے بے بس نظر آئی۔ اوپنر ٹم رابنسن نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے، جبکہ ڈین کلیو نے 26 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے جیرالڈکوٹزی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ اوٹینل بارٹ، پی سبراین اور کیشو مہاراج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ویان مولڈر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز کونرایسٹرہائزن نے شاندار 57 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ ٹونی ڈی رورزی نے 23، روبن ہرمن نے 28، ڈیان فورسٹر اور جیسن اسمتھ نے 19، 19 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ زچری فاکس، بینجمن سیئزر اور کول میک کونچی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پانچ میچوں کی سیریز اب 2-2 سے برابر ہو چکی ہے اور فیصلہ کن مقابلہ 25 مارچ کو کرائسٹ چرج میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب خواتین ٹیموں کے درمیان بھی ٹی20 سیریز جاری ہے، جہاں نیوزی لینڈ نےساؤتھ افریقہ کو 3-1 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ خواتین ٹیموں کا آخری میچ بھی 25 مارچ کو کراسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




