Bharat Express DD Free Dish

Bangladesh Wins ODI Series Against Pakistan: تنزید حسن کی سنچری، تسکین احمد کی شاندار گیندبازی، پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز بنگلہ دیش کے نام

ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ اوپنرزسیف حسن اور تنزید حسن اور تمیم نے ٹیم کو شاندار آغاز دیا اور 18.1 اوورز میں 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ سیف حسن 55 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے اتوار کے روز شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تیسرا ون ڈے میچ 11 رنز سے جیت لیا۔ تنزید حسن، تمیم اور تسکین احمد بنگلہ دیش کی جیت کے ہیرو رہے۔ اس کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔ بنگلہ دیش نے سیریز کا پہلا میچ 8 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے اگلا میچ ڈک ورتھ لوئس طریقہ کی بنیاد پر 128 رنز سے جیتا تھا۔ اس سے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ فیصلہ کن ہو گیا۔
بنگلہ دیش کی مضبوط بیٹنگ

ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ اوپنرزسیف حسن اور تنزید حسن اور تمیم نے ٹیم کو شاندار آغاز دیا اور 18.1 اوورز میں 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ سیف حسن 55 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد تنزید حسن نے نجم الحسین شانتو کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 67 گیندوں میں 53 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو 158 رنز تک پہنچایا۔ نجمل حسین شانتو 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تنزید حسن نے اس کے بعد لٹن داس کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 36 رنز جوڑے اور ٹیم کا اسکور 194 تک پہنچا دیا۔ تنزید حسن 107 گیندوں پر 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ ان کے بین الاقوامی کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔

بعد میں توحید ہردے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے لٹن داس کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت قائم کی۔ لٹن داس 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ توحید ہردوئے نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤوف نے 52 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کیے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد کو ایک ایک کامیابی ملی۔

پاکستان کی جدوجہد ناکام

291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات انتہائی خراب رہی اور ٹیم نے 82 رنز تک اپنے 5 اہم وکٹ گنوا دیے۔ اس مشکل صورتحال میں سلمان علی آغا نے سعد مسعود کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو 161 رنز تک پہنچایا۔

سعد مسعود 44 گیندوں پر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد سلمان آغا نے ذمہ داری سنبھالی۔ انہوں نے فہیم اشرف کے ساتھ 48 رنز جبکہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ 52 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا، تاہم وہ ٹیم کو کامیابی نہیں دلا سکے۔ سلمان آغا نے 98 گیندوں پر 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے شاندار 106 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان شاہین آفریدی نے 37 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 49 رنز دے کر سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کیے۔ مستفیض الرحمان نے 3 وکٹیں حاصل کیے، جبکہ ناہد رانا نے 2 اور راشد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس طرح بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے میں 11 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read