Bharat Express DD Free Dish

Iran’s nuclear fuel enrichment plant: عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کی ایران کے نطنز جوہری افزودگی پلانٹ کو نقصان پہنچنے کی تصدیق

ادارے نے بیان میں کہا کہ تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر ایران کے زیر زمین نطنز فیول انریچمنٹ پلانٹ (FEP) کی داخلی عمارتوں کو حالیہ نقصان پہنچنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بیان کے مطابق کسی قسم کے تابکاری اثرات متوقع نہیں اور پلانٹ کے اندرونی حصے میں کوئی اضافی نقصان ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔

ویانا: عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ ایران کے نطنز جوہری ایندھن افزودگی پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی قسم کے ریڈیولوجیکل اثرات کی توقع نہیں ہے۔ ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر ایران کے زیرِ زمین نطنز فیول انریچمنٹ پلانٹ (FEP) کی داخلی عمارتوں کو حالیہ نقصان پہنچنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بیان کے مطابق کسی قسم کے تابکاری اثرات متوقع نہیں اور پلانٹ کے اندرونی حصے میں کوئی اضافی نقصان ریکارڈ نہیں کیا گیا، جو جون کے تنازع کے دوران پہلے ہی شدید متاثر ہو چکا تھا۔

امریکی۔اسرائیلی حملوں کا دعویٰ

اس سے قبل انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹدی آف وار (آئی ایس ڈبلیو) نے دعویٰ کیا تھا کہ پیر کے روز امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائیوں میں نطنز جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ادارے کے مطابق 2 مارچ کو صوبہ اصفہان میں واقع اس جوہری مرکز پر حملہ 28 فروری سے جاری امریکی۔اسرائیلی مہم کے آغاز کے بعد کسی ایرانی جوہری مقام پر پہلا حملہ تھا۔ ایک اسرائیلی تجزیہ کار نے سیٹلائٹ تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حملوں میں تنصیب کی متعدد عمارتیں شدید متاثر ہوئیں۔

ایرانی قیادت کے کمپاؤنڈ پر کارروائی

ادھراسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت کے مرکزی قیادت کمپاؤنڈ کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ کمپاؤنڈ ایران کی انتہائی محفوظ تنصیبات میں شمار ہوتا تھا اور اسے درست انٹیلی جنس کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف فوری کارروائی اس لیے ضروری تھی کیونکہ ایران اپنے میزائل اور جوہری پروگرام کو محفوظ بنانے کے لیے نئے زیر زمین مراکز تعمیر کر رہا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جون 2025 میں جوہری اور بیلسٹک میزائل تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران نے نئے بنکرز کی تعمیر شروع کر دی تھی، جو چند ماہ میں اس کے پروگرام کو محفوظ بنا سکتے تھے۔ نیتن یاہو کے مطابق یہ کارروائی تیز اور فیصلہ کن ہوگی اور جنگ طویل نہیں چلے گی۔ تنازع تیسرے روز میں داخل ہو چکا ہے اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ عالمی رہنما دونوں فریقوں سے مذاکرات اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کر رہے ہیں، تاہم اب تک لڑائی کے خاتمے کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read