کولکاتا: ٹیم انڈیا نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ بھارت نے سپر-8 کے آخری مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل کا آخری ٹکٹ حاصل کیا۔ اس فتح میں سب سے اہم کردار سنجو سیمسن نے ادا کیا، جنہوں نے شاندار اور ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ کولکاتا کے تاریخی میدان ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اس ناک آؤٹ مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے سامنے 196 رنز کا ہدف رکھا۔ ہدف کے تعاقب میں سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما اوپننگ کے لیے میدان میں اترے۔ دونوں نے تیز آغاز کیا، تاہم ابھیشیک شرما 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد ایشان کشن بھی صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ایک جانب وکٹیں گرتی رہیں، مگر دوسری طرف سنجو سیمسن ڈٹے رہے اور ان کے بلے سے مسلسل رن بنتے رہے۔
𝗧𝗵𝗲 𝘁𝗶𝘁𝗹𝗲 𝗱𝗲𝗳𝗲𝗻𝗰𝗲 𝗰𝗼𝗻𝘁𝗶𝗻𝘂𝗲𝘀 🇮🇳#TeamIndia are semi-finals bound in the #T20WorldCup 👏
Updates ▶️ https://t.co/ur4pr8Bi3K#MenInBlue | #INDvWI pic.twitter.com/45sjJydel9
— BCCI (@BCCI) March 1, 2026
سنجو سیمسن کی ریکارڈ ساز اننگز
سنجو سیمسن نے آخر تک کریز پر رہتے ہوئے بھارت کو یادگار جیت دلائی۔ انہوں نے 50 گیندوں پر ناقابل شکست 97 رنز کی اننگز کھیلی۔ اپنی اس شاندار اننگز میں انہوں نے 12 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں رن چیس کے دوران یہ کسی بھی بھارتی بلے باز کی سب سے بڑی اننگز ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 82 رنز کے ساتھ وراٹ کوہلی کے نام تھا۔ سنجو سیمسن کی اس دلیرانہ بیٹنگ کی بدولت ٹیم انڈیا نے ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا سب سے بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کیا اور سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی، جبکہ ویسٹ انڈیز کا سفر یہیں ختم ہو گیا۔ بھارت اب 5 مارچ کو ممبئی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گا۔ سنجو سیمسن کی اس یادگار اننگز نے نہ صرف ٹیم کو جیت دلائی بلکہ انہیں میچ کا سب سے بڑا ہیرو بنا دیا۔
ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ
اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ اور روسٹن چیز نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو مستحکم شروعات دی۔ 9ویں اوور میں ورون چکرورتی نے ہوپ (32 رنز) کو آؤٹ کر کے پہلی کامیابی دلائی۔ جسپریت بمراہ نے 12ویں اوور میں شمرن ہٹمائر (27) اور روسٹن چیز (40) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو دوہرے جھٹکے دیے۔ 15ویں اوور میں ہاردک پانڈیا نے ردر فورڈ کو پویلین بھیجا۔ بعد میں روومین پاول اور جیسن ہولڈر کے درمیان 35 گیندوں پر 76 رنز کی شراکت نے ویسٹ انڈیز نے اسکور کو 195 تک پہنچا دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




