Bharat Express DD Free Dish

Medha Somaiya Defamation Case: میدھا سومیا ہتک عزت معاملے میں عدالت نے سنجے راؤت کو کیا بری، کہا- آج میں اور میری پارٹی دونوں خوش

میدھا سومیا نے الزام لگایا تھا کہ سنجے راؤت نے میڈیا میں ان کے اور ان کے شوہر کے خلاف جھوٹے اور ہوہین آمیز بیانات دیے تھے۔ سنجے راؤت نے ان پر میرا بھیندر میونسپل کارپوریشن علاقے میں عوامی بیت الخلا کی تعمیر کے نام پر 100 کروڑ روپے کے مبینہ گھوٹالے کا الزام عائد کیا تھا۔

راجیہ سبھا ایم پی سنجے راؤت۔

ممبئی: ممبئی کی ایک سیشن عدالت نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راؤت کو ہتکِ عزت کے ایک معاملے میں بڑی راحت دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔ یہ مقدمہ میدھا سومیا کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جو بی جے پی لیڈر کیریٹ سومیا کی اہلیہ ہیں۔

’’آج میں بہت خوش ہوں اور میری پارٹی بھی‘‘

میدھا سومیا ہتکِ عزت معاملے میں سیشن عدالت سے بری ہونے کے بعد سنجے راؤت نے کہا، ’’مجھے راحت ملی ہے۔ نچلی عدالت نے مجھے 15 دن کی سزا سنائی تھی۔ میرا بھ یندر میونسپل کارپوریشن میں ایک گھوٹالہ ہوا تھا، اور یہ بات میں نے خود نہیں کہی تھی بلکہ اس پر اسمبلی میں بحث ہوئی تھی۔ وہاں کے رکن اسمبلی پرتاپ سرنائک نے بھی اس سلسلے میں شکایت درج کرائی تھی۔ اسی بنیاد پر میں نے بیان دیا تھا، اس لیے ہتکِ عزت کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ لیکن نچلی عدالت نے مجھے 15 دن جیل کی سزا سنائی تھی۔ ہمارے وکلا نے عدالت میں مؤثر طریقے سے اپنا موقف پیش کیا۔ آج میں بہت خوش ہوں اور میری پارٹی بھی خوش ہے کہ عدالت نے ہمیں بے قصور قرار دیا ہے۔‘‘

راؤت پر ہتک آمیز بیانات دینے کا لگا تھا الزام

میدھا سومیا نے الزام لگایا تھا کہ سنجے راؤت نے میڈیا میں ان کے اور ان کے شوہر کے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات دیے تھے۔ سنجے راؤت نے ان پر میرا بھیندر میونسپل کارپوریشن علاقے میں عوامی بیت الخلا کی تعمیر کے نام پر 100 کروڑ روپے کے مبینہ گھوٹالے کا الزام عائد کیا تھا۔ سومیا کا کہنا تھا کہ یہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی نیت سے لگائے گئے۔

نچلی عدالت نے راؤت کو ٹھہرایا تھا قصوروار

اس معاملے میں اس سے قبل مجسٹریٹ عدالت نے سنجے راؤت کو ہتکِ عزت کا قصوروار قرار دیا تھا۔ عدالت نے انہیں 15 دن قید کی سزا سنانے کے ساتھ 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ حالانکہ، اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرنے کے لیے سزا پر عارضی روک لگا دی گئی تھی، جس کے بعد راؤت نے سیشن عدالت میں اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے راؤت کو تمام الزامات سے کیا بری

عدالت نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جمعرات کے روز سنائے گئے فیصلے میں عدالت نے مجسٹریٹ کورٹ کے حکم کو منسوخ کرتے ہوئے سنجے راؤت کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read