ممبئی کے مولُنڈ (مغرب) علاقے میں ہفتے کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جب میٹرو کی تعمیر کے دوران زیر تعمیر پِلر کا سیمنٹ کا بڑا حصہ اچانک ٹوٹ کر سڑک پر گر گیا۔ اس ملبے کے نیچے سے گزرتی ایک آٹو رکشہ اور ایک کار متاثر ہو گئی، جس کے نتیجے میں تین سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
An incident occurred today at approximately 12:15 pm near Pier P196 of Metro Line construction works in the RAJV (Milan) stretch, close to Mulund Fire Station, where a portion of a parapet segment fell from height and struck a passing auto rickshaw.
Two individuals sustained…
— MMRDA (@MMRDAOfficial) February 14, 2026
ریسکیو اور تحقیقات جاری، حفاظتی انتظامات پر سوالات
حادثہ ہفتے کی دوپہر تقریباً 12:20 بجے ایل بی ایس روڈ پر جانسن اینڈ جانسن کمپنی کے قریب پیش آیا۔ بی ایم سی کے مطابق، پِلر کے سیمنٹ کے اس ٹکڑے کے گرنے سے آٹو رکشہ بری طرح متاثر ہوا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ممبئی فائر بریگیڈ، پولیس اور ایمبولینس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیر کر بچاؤ اور ریسکیو کا کام جاری رکھا، جبکہ ملبے کو ہٹانے اور حادثے کے اسباب کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حادثے نے میٹرو تعمیراتی کام میں حفاظتی انتظامات پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


