بھارتی میوزک انڈسٹری سے ایسی خبر سامنے آئی ہے، جس نے لاکھوں مداحوں کے دل توڑدیئے۔ اپنی آوازسے ہردل پرراج کرنے والے گلوکارارجیت سنگھ نے پلے بیک سنگنگ (فلموں کے لئے گانا) چھوڑنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ اریجیت نے اس حیران کردینے والی خبرکا اعلان اپنے سوشل میڈیا ہینڈل (ایکس) کے ذریعہ کیا۔ اریجیت سنگھ نے واضح کیا ہے کہ وہ اب کسی بھی نئی فلم کے گانے ریکارڈ نہیں کریں گے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ موسیقی (سنگیت) کی دنیا سے مکمل طورپرریٹائرنہیں ہو رہے ہیں۔
فینس کو حیران کرتے ہوئے اریجیت سنگھ نے لکھا، “سب کونیا سال مبارک ہو۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ایک سامع کے طورپرسالوں میں اتنا پیاردیا۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اب سے میں پلے بیک سنگرکے طورپرکوئی نئی اسائنمنٹ نہیں لوں گا۔ میں یہیں رک رہا ہوں۔”
View this post on Instagram
اریجیت سنگھ جاری رکھیں گے موسیقی پرکام
اریجیت سنگھ نے مزید لکھا کہ یہ سفرشانداررہا اوربھگوان (خدا) نے ان پربہت مہربانی کی۔ خود کوایک “چھوٹا فنکار” قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں موسیقی کو مزید قریب سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ مداحوں (فینس) کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ اریجیت سنگھ میوزک(موسیقی) بنانا بند نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے پروجیکٹس اورآزاد میوزک پر کام جاری رکھیں گے۔ اریجیت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان کے پاس کچھ پروجیکٹس پہلے سے پائپ لائن میں ہیں، جنہیں وہ پورا کریں گے۔ یعنی اس سال فینس کو ان کے کچھ گانے سننے کو ملیں گے، جو پہلے ہی ریکارڈ کئے جاچکے ہیں یا جن پرکام چل رہا ہے۔
اریجیت سنگھ کا تازہ گانا
حال ہی میں اریجیت سنگھ کا نیا گانا ریلیزہوا، جس کا ٹائٹل ’مارت بھومی‘ ہے۔ یہ گانا سلمان خان کی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا ہے، جسے انہوں نے شریا گھوشل کے ساتھ مل کرگایا ہے۔ میوزک ہمیش ریشمیا نے دیئے ہیں۔ یہ فلم 17 اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیزہونے والی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

