Urdu Conclave 2026

UP Diwas 2026: وزیراعظم  مودی نے اترپردیش کے یوم تاسیس پرلوگوں کو دل کی گہرائیوں سے  پیش کی مبارکباد

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بھارتی ثقافت اور وراثت کی خوشحالی میں بیش قیمت کردار ادا کرنے والے اتر پردیش کے تمام اہل خانہ کو یوم  تاسیس کی دل سے مبارکباد۔

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے تمام باشندوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور بھارت کی شاندار ثقافت اور وراثت میں اتر پردیش کے بیش قیمت تعاون کی بھرپور تعریف کی ہے۔ وزیراعظم  مودی نے کہا کہ دوہری انجن والی حکومت اور ترقی کے لیے پُرعزم عوام کی فعال شراکت سے اتر پردیش نے گزشتہ نو برسوں میں ایک ’بی مارو‘ ریاست سے نکل کر ایک مثالی اور قابل تقلید ریاست کا طویل سفر طے کیا ہے۔ریاست کے مستقبل پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ اتر پردیش میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جو آئندہ برسوں میں ملک کی ترقی کو متحرک اور مسلسل آگے بڑھانے میں نہایت اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بھارتی ثقافت اور وراثت کی خوشحالی میں بیش قیمت کردار ادا کرنے والے اتر پردیش کے تمام اہل خانہ کو یوم  تاسیس کی دل سے مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن حکومت اور ترقی کے لیے وقف یہاں کے عوام کی شمولیت سے اس ریاست نے گزشتہ نو برسوں میں ’بی مارو‘ سے ’بے مثال‘ ریاست بننے کا سفر طے کیا ہے۔ وزیراعظم  مودی نے یقین ظاہر کیا کہ ملک کی ترقی کو متحرک رکھنے میں اتر پردیش کی طاقت اور صلاحیت مستقبل میں بہت کارآمد ثابت ہوگی۔

اس سے قبل صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی اتر پردیش کے یوم تاسیس پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی۔ صدر دروپدی مرمو نے اپنے پیغام میں کہا کہ اتر پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر وہ تمام اہل ریاست کو نیک تمنائیں پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاندار تاریخ اور مالا مال ثقافت کی یہ سرزمین بھارت کے ترقیاتی سفر میں ایک مضبوط ستون رہی ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے امید ظاہر کی کہ اتر پردیش مسلسل ترقی کے راستے پر آگے بڑھتا رہے گا اور انہوں نے ریاست کے محنتی اور باصلاحیت عوام کے روشن مستقبل کی پرارتھنا کی۔

اتر پردیش یوم تاسیس کو ریاستی حکومت عالمی سطح پر منا رہی ہے۔ ’یوپی دیوس‘ کا مرکزی پروگرام لکھنؤ میں واقع ’راشٹر پریرنا استھل‘ پر منعقد ہوگا۔ ضلع سطح پر وزرا اور اعلیٰ افسران مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ گاؤں اور بلاک سطح سے لے کر ریاستی سطح تک منعقد ہونے والے مختلف ثقافتی اور فنونِ لطیفہ کے مقابلوں کے کامیاب شرکا کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر پانچ ایسی شخصیات کو ’اتر گورو سمان‘ بھی دیا جائے گا، جنہوں نے ریاست کو قومی اور عالمی سطح پر شناخت دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read