نوئیڈا میں انجینئر یوراج کی موت معاملے میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑی کارروائی کی ہے۔ حکومت نے نوئیڈا کے سی ای اوڈاکٹرلوکیش ایم کوہٹاتے ہوئے اب ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ ڈاکٹرلوکیش ایم کونوئیڈا اتھارٹی کی کمان جولائی 2023 میں ملی تھی۔ کارسوارانجینئرکی موت کا خود ہی نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثہ کی جانچ کا بھی حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے جانچ کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ ایس آئی ٹی پانچ دنوں میں جانچ کی رپورٹ وزیراعلیٰ یوگی کوسونپے گی۔ شروعاتی طورپرمانا جا رہا ہے کہ یہ نوئیڈا اتھارٹی کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ دفتر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نوئیڈا میں ہوئے سڑک حادثے کا نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پراس حادثہ کی جانچ کے لئے میرٹھ زون کے اے ڈی جی کی صدارت میں تین رکنی خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کی گئی ہے۔ میرٹھ ڈویژنل کمشنراورپی ڈبلیوڈی کے چیف انجینئربھی ایس آئی ٹی کا حصہ ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے تین رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کے بعد نوئیڈا میٹروکارپوریشن کے سی ای اواورایم ڈی کوان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
ایک دن پہلے اتھارٹی نے کی تھی کارروائی
معاملہ طول پکڑنے کے بعد نوئیڈا اتھارٹی نے اتوارکولاپرواہی پرتادیبی کارروائی کی تھی۔ سیکٹر-150 میں ٹریفک مینجمنٹ میں شامل افسران اورملازمین کو وجہ بتاؤنوٹس جاری کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ نوئیڈا ٹریفک سیل کے جونیئرانجینئرنوین کمارکی خدمات کوفوری اثرسے ختم کردیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




