صنعتی ذہن رکھنے والے انل اگروال پر ٹوٹا غم کا پہاڑ ۔ ان کے بیٹے اگنیویش اگروال کا امریکہ میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر صرف 49 سال تھی۔ اس خبر نے نہ صرف اگروال خاندان بلکہ ان سے جڑے ہر فرد کو گہرے غم میں مبتلا کر دیا ہے۔خود انل اگروال نے اس خبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے تکلیف دہ دن قرار دیا اور لکھا کہ بیٹے کو اپنے باپ سے پہلے اس دنیا سے رخصت نہیں ہونا چاہیے۔اطلاعات کے مطابق اگنیویش اپنے ایک دوست کے ساتھ امریکہ میں اسکیٔنگ کرنے گئے تھے۔ وہیں وہ ایک حادثے کا شکار ہوئے۔انہیں علاج کے لیے نیویارک کے ماؤنٹ سینائی اسپتال میں داخل کرایا
گیا تھا۔ گھر والوں کو امید تھی کہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ لیکن پھر، اگنیوش کو دل کا دورہ پڑا، جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
Today is the darkest day of my life.
My beloved son, Agnivesh, left us far too soon. He was just 49 years old, healthy, full of life, and dreams. Following a skiing accident in the US, he was recovering well in Mount Sinai Hospital, New York. We believed the worst was behind us.… pic.twitter.com/hDQEDNI262
— Anil Agarwal (@AnilAgarwal_Ved) January 7, 2026
49 سالہ اگنیویش اگروال ویدانتا گروپ کی کمپنی تلونڈی سبو پاور لمیٹڈ(ٹی ایس پی ایل) کے بورڈ میں تھے۔ انل اگروال کے دو بچے تھے – ان کا مرحوم بیٹا اگنیویش اور بیٹی پریا۔ پریا ویدانتا کے بورڈ میں ہیں اور ہندوستان زنک لمیٹڈ کی چیئرپرسن کے طور پر کام کرتی ہیں۔اگنیویش اگروال 3 جون 1976 کو پٹنہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے میو کالج، اجمیر سے تعلیم حاصل کی۔ انہیں باکسنگ اور گھڑ سواری کا شوق تھا۔
انل اگروال نے اپنے بیٹے کی موت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا، “میں نے اگنیویش سے وعدہ کیا تھا کہ ہمارے پاس جو بھی دولت ہوگی اس کا 75 فیصد سے زیادہ ہم سماجی کاموں کے لیے خرچ کریں گے۔ آج میں اس وعدے کو دہراتا ہوں۔ اب میں زیادہ سادہ زندگی گزاروں گا اور اپنی باقی زندگی اسی کے لیے وقف کروں گا۔”اپنی پوسٹ کے آخر میں ویدانتا گروپ کے چیئرمین نے لکھا کہ ’’مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں تمہارے بغیر کیسے رہوں گا بیٹا۔ زندگی تیرے بغیر ہمیشہ ادھوری رہے گی لیکن میں تیرے خواب ادھورے نہیں رہنے دوں گا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



