Bharat Express DD Free Dish

Shahrukh khan KKR controversy: ’’کوئی ہیرو نہیں ہیں‘‘…تنازع میں شاہ رخ خان، کیوں برپا ہے ہنگامہ؟ بابا باگیشور اور رام بھدرآچاریہ نے شاہ رخ خان کو بنایا تنقید کا نشانہ

آئی پی ایل 2026 سے پہلے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمٰن کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر شاہ رخ خان تنازعات میں گھر گئے ہیں، اس فیصلے پر سنتوں اور سیاسی لیڈروں نے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

مارچ میں شروع ہونے والے آئی پی ایل سے پہلے ملک کا ماحول خاصا گرم ہو گیا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی جانب سے بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمٰن کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے بعد ٹیم کے مالک  اور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان تنازعات کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر مبینہ مظالم کے پس منظر میں اس فیصلے کے خلاف کچھ سیاسی لیڈراورر مذہبی پیشوا شاہ رخ خان کو اپنی تنقیدوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دیوکی نندن ٹھاکر کے بیان سے تنازع مزید بڑھا

سب سے پہلے کتھاواچک دیوکی نندن ٹھاکر نے اس معاملے پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کھلاڑی کو ٹیم میں رکھا گیا تو کے کے آر کو باہر کرنا پڑے گا، ورنہ لوگ ٹیم کا بائیکاٹ کریں گے۔ ان کے اس بیان کے بعد تنازع مزید شدت اختیار کر گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ دیو کی نندن ٹھاکر کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔

سنتوں کی حمایت اور وارننگ

پنڈت دھیریندر شاستری اور سوامی رام بھدرآچاریہ نے بھی دیو کی نندن ٹھاکر کی حمایت کی۔ سوامی رام بھدرآچاریہ نے ناگپور میں کہا کہ شاہ رخ خان کوئی ہیرو نہیں ہیں، ان کا کوئی کردار نہیں ہے اور ان کی سرگرمیاں ملک دشمن جیسی رہی ہیں۔ وہیں دھیریندر شاستری نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف واقعات ہو رہے ہیں اور وہاں کے کھلاڑیوں کو اس پر آواز اٹھانی چاہیے۔

دیویش آچاریہ کی تنقید

سدھ پیٹھ ہنومان گڑھی کے سنت دیویش آچاریہ نے بھی دیو کی نندن ٹھاکر کے بیان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں کو بھگایا جا رہا ہے۔ ایسے وقت میں اگر اس ملک کا کوئی کھلاڑی بھارت میں کھیل رہا ہے تو یہ تشویش ناک ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی وہاں کے اقلیتوں کے لیے ٹویٹ کیا یا ان کے بارے میں سوچا؟

مختلف رائے بھی سامنے آئی

تاہم اس پورے تنازع پر کچھ لوگوں کی رائے مختلف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو سیاست اور مذہب سے جوڑنا درست نہیں۔ فی الحال سنتوں اور کچھ سیاسی لیڈروں کے سخت بیانات کے باعث شاہ رخ خان اور کے کے آر تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read