یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔ (فائل فوٹو)
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج (6 دسمبر، 2025) ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقع پربڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن بے حد خاص ہے کیونکہ آج ہی کے دن متنازعہ ڈھانچہ ہٹایا گیا تھا۔ دراصل، ایک پروگرام میں ان سے سوال کیا گیا تھا کہ نعرہ دیا جاتا ہے کہ ‘ابھی ایودھیا کی باری ہے، کاشی متھرا باقی ہے’ کیا اب متھرا کی باری ہے؟ تواس کے جواب میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ نتھ نے کہا کہ ہم سبھی جگہ پہنچیں گے اورپہنچ چکے ہیں۔
ہندوستان ٹائمس کے خاص پروگرام میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وراثت پرکسی بھی سماج کوفخرہونا چاہئے۔ ایودھیا میں رام مندرکی تعمیرکے لئے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ”سبھی نے اس فیصلے کوقبول کیا اورآج کا دن خصوصی طورپراہم ہے۔ آج ہی کے دن ہی وہ متنازعہ ڈھانچہ (بابری مسجد کی شہادت) ہٹایا گیا تھا۔ ایک کلنک ہٹا اورایک وراثت کی بحالی ہوئی۔‘‘
سپریم کورٹ کا ادا کیا شکریہ
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رام مندرکی تعمیرکے لئے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم سپریم کورٹ کے شکرگزارہیں، جس نے پیش کئے گئے حقائق اورثبوتوں کا جائزہ لیا اوراپنا فیصلہ سنایا۔ یہ ہندوستانی جمہوریت کی بڑی جیت ہے کہ سب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کوقبول کیا۔‘‘ انہوں نے کہا، ”وجہ کچھ بھی ہو، یہ مہم آنے والی نسلوں کے لئے ملکی ترقی کے لئے ایک مثال بنے گی۔‘‘
چھڑسکتی ہے نئی بحث
وزیراعلیٰ یوگی کا کاشی-متھرا سے متعلق کہا گیا کہ ’پہنچیں گے اورپہنچ چکے ہیں‘، ملک کی سیاست میں نئی بحث چھیڑسکتا ہے۔ وارانسی اورمتھرا دونوں متنازعہ مقامات کا معاملہ عدالت میں ہے۔ اس طرح کی تشریح نے بی جے پی اوراس کے اندرسنگھ کے وژن کوسامنے رکھ دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

