Bharat Express DD Free Dish

Railway Minister Ashwini Vaishnaw : ریلوے کی میل و ایکسپریس ٹرینیں 80 فیصد وقت پر منزل تک پہنچ رہی ہیں: اشونی ویشنو

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں بتایا کہ بھارتی ریلوے کی میل اور ایکسپریس ٹرینوں کی وقت پابندی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2024-25 میں 77.12 فیصد میل و ایکسپریس ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر منزل تک پہنچ رہی ہیں، جبکہ 2025-26 کے اپریل سے اکتوبر تک یہ شرح بڑھ کر تقریباً 80 فیصد ہو گئی ہے۔

نئی دہلی: ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں بتایا کہ بھارتی ریلوے کی میل اور ایکسپریس ٹرینوں کی وقت پابندی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2024-25 میں 77.12 فیصد میل و ایکسپریس ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر منزل تک پہنچ رہی ہیں، جبکہ 2025-26 کے اپریل سے اکتوبر تک یہ شرح بڑھ کر تقریباً 80 فیصد ہو گئی ہے۔

لوک سبھا میں ٹرینوں کی وقت پابندی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے تحریری جواب میں وزیر نے کہا کہ بھارتی ریلوے ٹرینوں کو وقت پر چلانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاتا ہے، لیکن متعدد عوامل اس عمل میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ ان میں گہری دھند، راستے میں آنے والی تکنیکی رکاوٹیں، ٹریک اور اثاثوں کی دیکھ بھال، الارم چین کھینچنے کے واقعات، احتجاجی تحریکیں، ریل پٹری پر مویشیوں کا آ جانا اور کئی دیگر غیر متوقع حالات شامل ہیں، جن کی وجہ سے ٹرینوں کی وقت پر آمد پر اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں میں مسافروں کی نشستوں کی بُکنگ تقریباً 100 فیصد رہی ہے، جو ان ٹرینوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مسافروں کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ سلیپر ویرینٹ وندے بھارت ٹرین کے بارے میں ویشنَو نے وضاحت کی کہ یہ مکمل طور پر بھارت میں ڈیزائن اور تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دو ریک تیار ہو چکے ہیں اور ان پر وسیع پیمانے پر ٹرائل یا کمیشننگ کا عمل جاری ہے۔

بلٹ ٹرین منصوبے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ فی الحال 508 کیلومیٹر طویل ممبئی۔احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوروڈور پر کام تیزی سے جاری ہے، جسے جاپان کی تکنیکی اور مالی معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ریل منصوبے انتہائی سرمایہ طلب ہوتے ہیں، لہٰذا کسی بھی نئے منصوبے کے آغاز کے لیے تکنیکی عملیت، معاشی و مالی فائدہ، ٹریفک ڈیمانڈ، فنڈز کی دستیابی اور فنانسنگ آپشنز جیسے عوامل کو باریک بینی سے جانچا جاتا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ حکومت کا مقصد مسافروں کو محفوظ، تیز اور وقت پر سفر فراہم کرنا ہے، اور ریلوے میں جاری اصلاحات سے ٹرینوں کی کارکردگی مزید بہتر ہونے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read