نئی دہلی: بھارت ایکسپریس کی جانب سے ’’بزمِ صحافت‘‘ کے تحت بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کا انعقاد 26 نومبر 2025 بدھ کے روز کیا جا رہا ہے۔ اس کانکلیو کا تھیم ’’نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ‘‘ ہے۔ یہ کانکلیو اردو اکیڈمی دہلی (آرٹ، کلچر اینڈ لینگویج، حکومت دہلی) کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، دہلی حکومت میں وزیر کپل مشرا، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی و ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے، مرکزی وزیر پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، مرکزی وزیر کرتی وردھن سنگھ، لوک سبھا ایم پی جگدمبیکا پال سمیت ملک کی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ اس کے علاوہ، پروگرام میں صحافیوں، دانشوروں، ادیبوں، اساتذہ، طلبہ اور اردو سے محبت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کریں گی۔ تقریب انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (آڈیٹوریم)، لودھی روڈ، نئی دہلی میں صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔ اس کانکلیو میں کل 6 سیشنز رکھے گئے ہیں۔ جس میں دوسرا سیشن: ہندوستان کی سیاست میں اردو کے کردار تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ہندوستان کی سیاست میں اردو کا کردار
دوسرا سیشن دوپہر 12:00 سے 01:30 بجے چلے گا۔ اس سیشن میں مرکزی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ خطاب کریں گے، جن میں مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت، حکومت ہند گجیندر سنگھ شیخاوت، مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور امپاورمنٹ، حکومت ہند رام داس اٹھاولے، مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ امور، حکومت ہند کرتی وردھن سنگھ، مرکزی وزیر مملکت برائے ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری آف انڈیا پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، لوک سبھا ایم پی جگدمبیکا پال، دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا، سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کےقومی ترجمان سید شاہنواز حسین، سابق ایم پی راجیہ سبھا اور بی جے پی کےقومی ترجمان سید ظفر الاسلام، سابق وزیر ارویندر سنگھ لولی، چیئرمین (قائم مقام)، قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات (NCMEI)، حکومت ہند پروفیسر شاہد اختر، انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے سابق صدر سراج الدین قریشی، ہیلتھ کمشنر بذریعہ انڈیا جی سی سی، حکومت ہند ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی، جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار کرنل طاہر مصطفی اور دہلی حکدہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں شامل ہیں۔
آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمیلن
کانکلیو کے چھٹے اور آخری سیشن میں ملک بھر کے ممتاز شعرا اور کوی اپنی شاعری پیش کریں گے۔ یہ سیشن شام 06:00 بجے سے 09:00 بجے تک چلے گا، جس کی صدارت شکیل اعظمی کریں، جبکہ معین شاداب نظامت کی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
