Urdu Conclave 2026

Congress sour note in Bihar performance: بہار نتائج پر کانگریس کا تلخ ردعمل—پون کھیڑا کا چیف الیکشن کمشنر پر نشانہ، کہا-’’یہ الیکشن کمیشن اور بہار کے عوام کے درمیان مقابلہ‘‘

243 نشستوں کی گنتی صبح 8 بجے سخت سکیورٹی میں شروع ہوئی، جس میں پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی گئی جبکہ ای وی ایم کی گنتی 8:30 بجے شروع ہوئی۔

نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات کی گنتی میں کانگریس اور مہاگٹھ بندھن کی بہتر کارکردگی نہ دکھا پانے کے درمیان، کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن دراصل چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور بہار کے عوام کے درمیان براہ راست مقابلہ بن گیا ہے۔ انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ ابتدائی رجحانات سے صاف ظاہر ہے کہ گیانیش کمار کو عوام پر سبقت حاصل ہے۔ پون کھیڑا نے دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’یہ تو ابتدائی رجحانات ہیں، ہم انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن جو اشارے مل رہے ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ گیانیش کمار بہار کے عوام پر برتری حاصل کرتے دکھ رہے ہیں۔ میں بہار کے لوگوں کو کم نہیں سمجھ سکتا۔ انہوں نے SIR اور ووٹ چوری کے باوجود ہمت دکھائی ہے۔ یہ سیدھا مقابلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا اور بہار کے عوام کے درمیان ہے۔ دیکھتے ہیں کہ آخر میں کون جیتتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کو پارٹی کی سطح پر نہیں دیکھ رہے، بلکہ اسے عوام بمقابلہ الیکشن کمیشن کا ٹکراؤ قرار دے رہے ہیں۔

کانگریس کی مایوس کن کارکردگی

الیکشن کمیشن کے 12.00 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق کانگریس صرف 6 نشستوں پر برتری میں ہے جبکہ 2020 میں کانگریس نے 19 نشستیں جیتی تھیں۔

این ڈی اے کی مضبوط برتری

دوسری جانب نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے نصف ہندسے 122 کو پار کر لیا ہے اور 189 نشستوں پر آگے ہے۔ بی جے پی 85 جبکہ جنتا دل (یونائیٹڈ) 76 نشستوں پر سبقت میں ہے۔ مہاگٹھ بندھن صرف 48 نشستوں پر آگے ہے، جن میں سے آر جے ڈی 33 نشستوں پر سبقت رکھتی ہے۔

کانگریس کی جانب سے مزید الزامات

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں ایسے ووٹ حذف کیے گئے جو اپوزیشن کے ووٹر تھے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا: ’’جب آپ 65 لاکھ ووٹرزجو زیادہ تر اپوزیشن کے ووٹر تھے حذف کر دیتے ہیں تو نتیجے والے دن کیا امید رکھنی چاہیے؟ جمہوریت اس وقت قائم نہیں رہ سکتی جب مقابلہ شروع ہونے سے پہلے میدان ہی ٹیڑھا ہو۔‘‘

ووٹوں کی گنتی جاری

243 نشستوں کی گنتی صبح 8 بجے سخت سکیورٹی میں شروع ہوئی، جس میں پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی گئی جبکہ ای وی ایم کی گنتی 8:30 بجے شروع ہوئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read